تیمّم میں تین فرض ہیں: (1)نیّت (2) پورے چہرے پرہاتھ پھیرنا (3) دونوں ہاتھوں کا کُہنیوں سمیت مسح کرنا۔
لباس: اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے جو انسانی جسم کو سردی، گرمی اورماحول کی آلودگی سے بچاتا ہے۔اللہ تعالیٰ ارشادفرماتا ہے: وَّ جَعَلَ لَكُمْ سَرَابِیْلَ تَقِیْكُمُ الْحَرَّ (پ14،النحل :81)
ظاہر ی صفائی میں ایک چیز انسان کے ناخن بھی ہیں۔ اسلام میں 40 دن کے اندر اندر ناخن تراشنے کا حکم ہے اور بلاعذرِ شرعی 40 دن سے زائد کردینا ناجائز وگناہ ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! تیل کا استعمال ہمارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بہت پیاری سنّت ہے۔ اچھی اچھی نیّتوں سے استعمال کرنے پر ثواب ملے گا
چھینک کا جواب ایک مرتبہ واجِب ہے، دوسری بار چھینک آئے اور وہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ کہے تو دوبارہ جواب واجِب نہیں بلکہ مُستَحَب ہے۔(عالمگیری،ج5،ص326)
جب بھی کسی مسلمان سے ملاقات ہوتو اسے ان الفاظ سے سلام کیا جائے :اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ اورجسے سلام کیا جائے وہ جواب میں کہے : و َعَلَیْکُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللّٰہ وَبَرَکَاتُہٗ
جب دو اسلامی بھائی آپس میں ملیں تو پہلے سلام کریں اور پھر دونوں ہاتھ ملائیں کہ بوقت ملاقات سلام و مصافحہ کرنا سنّتِ صحابہ(علیہم الرضوان) ہے بلکہ سنّتِ رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے۔(مراٰۃ المناجیح، ج6،ص355 )
مہمان نوازی نہ صرف ہمارے پیارے آقا صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنّت ِمُبارکہ ہے بلکہ دیگر انبیائے کِرام علٰی نَبِیِّنا وعلیہم الصلٰوۃ و السَّلَام کاطریقہ بھی ہے
کھانا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بہت ہی پیاری نعمت ہے،اس میں ہمارے لئے طرح طرح کی لذّت بھی رکھی گئی ہے۔اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ شریعت وسنّت کے مطابق حلال کھاناکارِثواب ہے۔