جواب:صبرکریں اور (مشورہ ہے کہ) اس پر ملنے والے اَجر کو غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ کو ایصال کردیں، نیز اللہ پاک نے آپ کو وُسعت دی ہے تو (بہتر ہے کہ)نیّت پوری کرنے کے لئے ایک اور دُنبہ لے کر گیارھویں شریف کرلیں۔
جواب:اس برف سے وضو اسی صورت میں ہوگا جب یہ پِگھل کر پانی بن جائے کیونکہ وضو میں جن اعضاء کا دھونا فرض ہے ان اعضاء کے ہر ہر حصّے پر پانی کے کم اَز کم دو قطرے بہ جانا ضروری ہے۔
جواب:جی ہاں! باقی رہیں گی بلکہ ایصالِ ثواب کرنے کی برکت سے بڑھ جائیں گی۔ ایصالِ ثواب کا یہ بہت بڑا فائدہ ہے کہ جتنوں کو ایصالِ ثواب کیا جائے اُن سب کو پہنچتا ہے اور ایصالِ ثواب
نماز میں ہنسا تو نماز ٹوٹ جائے گی مگر وضو پھر بھی نہیں ٹوٹے گا کیونکہ بالغ رکوع و سجود والی نماز میں اتنی آواز سے ہنسا کہ خود کے کانوں نے ہنسی کی آواز سُن لی تو نماز ٹوٹے گی وضو نہیں
نماز کی شرائط میں سے ایک شرط نیّت بھی ہے اور دل میں نماز کی نیّت کا ہونا ضَروری ہے، اگر دل میں نیّت نہ ہو تو زبان سے کہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ البتہ دل میں نیّت ہوتے ہوئے زبان سے کہہ لینا مستحب ہے۔
جواب:علمائے کرام نے اپنے نام کے ساتھ محمد کی جگہ ”M“ لکھنے سے منع فرمایا ہے، اسی طرح بہارِ شریعت میں نبیِّ كريم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا نامِ نامی اسمِ گرامی کے ساتھ دُرودِ پاک کے بدلے ” ؐ “یا ”صَلْعَم“ لکھنےکو ناجائز و حرام فرمایا گیا ہے۔(بہارِ شریعت،ج 1،ص534)
جواب:جی ہاں! اللہ پاک نے حضرت مریم رضی اللہ عنہا کو بہت عظمت عطا فرمائی، آپ رضی اللہ عنہا کے پاس جنّت سے بے موسم کے پھل آتے تھے۔ حضرت سیّدُنا زکریا علٰی نَبِیِّنَا وعلیہ الصَّلٰوۃ وَالسَّلام حضرت مریم رضی اللہ عنہا کے پاس جاتے تو وہاں بے موسم کے پھل پاتے۔
روزہ رکھنے کے بعد منجن یا برش پیسٹ کے ذریعے دانت صاف کرنے سے بچنا چاہئے، اگر ان کا ایک ذرّہ بھی حلق میں اُترتا ہوا محسوس ہوا تو روزہ ٹوٹ جائے گا، کیونکہ پیسٹ بہت تیز ہوتا ہے اور منجن بھی کافی نمکین و باریک ہوتا ہے ان
سوال:چادر اوڑھ کر نماز پڑھتے ہوئے داڑھی چھپ جائے تو کیا نماز ہوجائے گی؟
جواب:ہوجائے گی، البتہ نماز میں چادر اس طرح اوڑھنا کہ منہ اورناک چھپ جائے مکروہِ تحریمی ہے۔