Book Name:Quran Ki Taseer

ہوتا تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم مُعَوَّذَات (یعنی سورۃُ الْفَلَق اور سورۃُ النَّاس) پڑھ کر اُس پر دَم کرتے تھے۔([1])

صحابئ رسول نے دَم کیا

* ایک مرتبہ ایک صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ نے بچھو کے کاٹنے پر سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کیا، اللہ پاک نے اس کو شِفا عطا فرمائی۔([2])*ایک صحابی رَضِیَ اللہُ عنہکے قبیلے میں ایک پاگل شخص تھا،جس کو لوگ زَنجیروں سے باندھ کر رکھتے تھے،صحابئ رسول رَضِیَ اللہُ عنہ نے 3 دِن صبح و شام 3،3 مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کیا، اللہ پاک نے اُسے پاگل پن سے شِفاعطا فرما دی۔([3])

فَارُوقِ اعظم نے تَعوِیذ دیا

قیصرِ رُوم(رُوم کے بادشاہ)نے مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فَاروقِ اَعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کو خط لکھا کہ مجھے دائمی دردِ سر کی شکایت ہے، اگر آپ کے پاس اس کی دَوا ہو تو بھیج دیجئے! حضرت عمر رَضِیَ اللہُ عنہ نے اُس کو ایک ٹوپی بھیج دی۔ قیصرِ رُوم اُس ٹوپی (Cap) کو پہنتا تو اس کا دردِ سر ختم ہو جاتا اور جب سر سے اُتارتا تو دردِ سر پھر لوٹ آتا،اسے بڑا تعجب ہوا، آخر کار اُس نے اس ٹوپی کو اُدھیڑا تو اس میں سے ایک کاغذ ملا جس پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھاتھا۔([4])


 

 



[1]... مسلم،کتاب السلام،باب رقیۃ المریض ...الخ،صفحہ:866،حدیث:2192۔

[2]...بخاری،کتاب الطب،باب الرقی بفاتحۃ الکتاب،صفحہ:1450،حدیث: 5736ملخصاً۔

[3]...ابوداؤد،کتاب الطب،باب کیف الرقی،صفحہ:613،حدیث:،3697،3696 خلاصۃً۔

[4]... تفسیرِ کبیر، الباب الحادی عشر فی بعض النکت...الخ، جلد:1، صفحہ:155۔