Book Name:Quran Ki Taseer

عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّمنےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                                                 جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

نام رکھنے کی سنتیں اور آداب

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: قیامت کے دن تم کو تمہارے اور تمہارے باپوں کے نام سے پُکارا جائے گالہٰذا اپنے اچھے نام رکھو۔([2])

اے عاشقانِ رسول! مفتی امجد علی اعظمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:بچے کا اچھا نام رکھا جائے بہت سےلوگوں کے ایسے نام ہیں جن کے کچھ معنیٰ نہیں یا ان کے بُرے معنیٰ ہیں ایسے ناموں سے پرہیز کریں*انبیائےکرام علیہم السلام اور صحابہ و تابعین رَضِیَ اللہُ عنہم کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے، اُمّید ہے کہ ان کی برکت بچے کے شامل حال ہو*بچہ زندہ پیدا ہوا یا مُردہ اس کا بدن مکمل ہوا ہو یا مکمل نا ہوا، بہرحال اس کا نام رکھا جائے*حدیث پاک میں ہے: کچّے بچّے(یعنی جس کاکوئی عُضو بن جائے یا 4ماہ کا ہواس) کا نام رکھو کہ اللہ پاک اس کے ذریعے تمہارے عمل کے ترازو کو بھاری کرے گا*جبریل یا میکائیل وغیرہ نام نہ رکھئے *یٰسین یا طٰہٰ نام رکھنا منع ہے*محمد یٰسین نام بھی مت رکھئے، ہاں چاہیں تو غُلام یٰسین اور غلام طٰہٰ رکھ لیجئے*جو نام بُرے ہوں ان کو بدل کر اچھا نام رکھنا چاہئےکہ اپنی امت سے پیار کرنے والے پیارے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بُرے نام کو اچھے نام سے بدل دیتے


 

 



[1]...تاریخ مدینہ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔

[2]...ابو داؤد، کتاب الادب، باب:فی تغییر الاسما، صفحہ:775، حدیث:4948۔