Book Name:Quran Ki Taseer

بنادے مجھے نیک نیکوں کا صدقہ                                             گناہوں سے ہر دَم بچا یاالٰہی!

عِبادت میں گُزرے مری زندگانی                                         کَرم ہو کَرم یاخدا! یاالٰہی!([1])

سُبْحٰنَ اللہ!یہ ہے قرآنِ کریم کی تاثِیر...!! یہ پاکیزہ کتاب کِتَابِ ہِدایت ہے،جو خوش نصیب اسے پڑھے، اسے سچّے دِل سے سمجھنے کی کوشش کرے، اس کے لئے ہدایت کے دروازے کھل جاتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قرآنِ کریم کی مختلف تاثِیرَیں

غَرض یہ اللہ پاک کا کَلام ہے، اس کی صِرْف ایک تاثِیر نہیں ہے، کئی طرح کی تاثِیرَیں ہیں، قرآنِ کریم کے بہت سارے نام ہیں اور یہ نام بھی اس کی مختلف تاثِیروں کے لحاظ سے ہیں۔ مثلاً*قرآنِ کریم کا ایک نام حِکْمَت ہے،یعنی یہ وہ کتاب ہے جس کو پڑھنے سے حِکْمَت و دَانائی ملتی ہے*قرآنِ کریم کا ایک نام صِراطِ مستقیم ہے، یعنی یہ وہ کتاب ہے جو بُھولے بَھٹکوں کو سیدھے رَستے کا مسافِر بناتی ہے*قرآنِ کریم کا ایک نام نُور ہے، یعنی یہ وہ عظیم کتاب ہے جو نُور بانٹتی اور دِلوں کو روشن کر دیتی ہے۔

گھر چراغ کی طرح جگمگاتا تھا

ایک صحابئ رسول ہیں: حضرت ثَابِت بن قَیس رَضِیَ اللہُ عنہ۔ رات کے وقت اُ ن کا گھر ایسے چمکتا تھا جیسے چراغ روشن ہو (ظاہر ہے اُ س دور میں لا ئٹ اور بجلی کا انتظام تو نہیں تھا، رات کے وقت اَندھیرا ہوتا تھا لیکن حضرت ثَابِت بن قَیس رَضِیَ اللہُ عنہ کا گھر مبارک رات کو جگمگا رہا ہو تا تھا)


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:105 ملتقطاً۔