Book Name:Quran Ki Taseer

*قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے والا عذابِ الٰہی سے محفوظ رہتا ہے۔([1])* قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے والا اس کی برکت سے ترقی کرتا اور بڑے درجات حاصل کر لیتا ہے۔([2])

دے شوقِ تلاوت دے ذَوقِ عبادت                      رہوں بَاوُضو میں سدا یاالٰہی!

اللہ پاک ہمیں قرآنِ کریم سے سچی محبت نصیب فرمائے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

خاتونِ جنّت حضرت فاطمہ رَضِیَ اللہُ عنہا کا ذِکْرِ خیر

پیارے اسلامی بھائیو! 3 رمضان المبارک کو اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکی پیاری بیٹی، سیدۂ کائنات، خاتونِ جَنّت،حضرت فاطمۃ الزہراء، طیبہ، طاہِرہ، عابدہ، زاہدہ رَضِیَ اللہُ عنہا کا عُرْسِ پاک ہے، آئیے اسی مناسبت سے آپ رَضِیَ اللہُ عنہا کا کچھ ذکرِ خیر کرتے ہیں۔ حضرت فاطمہ رَضِیَ اللہُ عنہا ہمارے آقا ومولیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سب سے چھوٹی اور لاڈلی شہزادی ہیں۔آپ کی ولادت*ایک قول کے مُطَابِق اِعْلانِ نبوت سے 5 سال پہلے* اور ایک قول کے مُطَابِق اِعْلانِ نبوت کے پہلے سال مکہ مکرمہ میں ہوئی۔([3]) آپ کا نامِ پاک ”فاطمہ“ اللہ پاک نے رکھا۔ چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے: بے شک میری بیٹی کا نام اللہ پاک نے فاطمہ رکھاکیونکہ اسے اللہ پاک نے جہنّم سے دُور کر دیا ہے۔([4]) اور ایک حدیثِ پاک میں ہے: اس كا نام فاطمہ رکھا گیا کیونکہ اللہ پاک نے اسے اور اس سے عقیدت


 

 



[1]... كنز العمال،کتاب الاذکار، الباب السابع فی ...الخ،جزء:1،جلد:1، صفحہ:258، حدیث:2267۔

[2]... كنز العمال،کتاب الاذکار، الباب السابع فی ...الخ،جزء:1،جلد:1، صفحہ:259، حدیث:2289۔

[3]...شَرْح الزَّرْقَانی، المقصد الثانی...الخ، الفصل الثانی فی ذکر ...الخ، جلد:4، صفحہ:331 خلاصۃً۔

[4]...سَبْلُ الْہُدی، ابواب فضائل آل رسول، الباب التاسع، جلد:11، صفحہ:52۔