Book Name:Quran Ki Taseer

سِیّدَہ فاطمہ اور تلاوتِ قرآن

حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں:میں ایک مرتبہ پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے حکم سے سِیّدَہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ عنہا  کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے دیکھا کہ حضراتِ حَسَنَیْنِ کریمین رَضِیَ اللہُ عنہما سو رہے تھے اور آپ رَضِیَ اللہُ عنہا ان کو پنکھا جھل رہی تھیں اور زبان سے قرآنِ کریم کی تلاوت جاری تھی یہ دیکھ کر مجھ پر ایک خاص حالتِ رِقّت طاری ہوئی۔([1])

وصال مبارک

آپ رَضِیَ اللہُ عنہا کا وِصَال سرکارِ عالی وقار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے وصالِ ظاہِری کے 6 ماہ بعد 3 رمضان المبارک 11 ہجری کو ہوا۔ مزارِ پاک جَنَّتُ البقیع میں ہے۔([2])آپ رَضِیَ اللہُ عنہاکی سیرتِ مبارکہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے   کیلئے مکتبۃ المدینہ کی  بہت پیاری کتاب شانِ خاتونِ جنتمکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب فرمائیے!  یا دعوت اسلامی کی ویب سائٹ www.Dawateislami.net سے مفت ڈاؤن لوڈ   کر لیجئے!

اعتکاف کے چند فضائل

پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للّٰہ! دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں دُنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر اجتماعی اعتکاف کروایا جاتا ہے، اعتکاف گُنَاہوں سے بچنے اور ماہِ رمضان نیکیوں میں گزارنے کا بہترین ذریعہ ہے، آپ بھی پُورا ماہِ رمضان یا کم از کم آخری عشرے


 

 



[1]...سفینہ نوح، حصہ: دوم، صفحہ:35۔

[2]...شرح الزرقانی، الفصل الثانی، جلد:4، صفحہ:336۔