Book Name:Quran Ki Taseer

اس آیت کے تحت تفسیر صراط الجنان میں ہے: تم کس وجہ سے اللہ پاک کی راہ میں خرچ نہیں کر رہے حالانکہ آسمانوں اور زمین سب کامالک اللہ پاک ہی ہے وہی ہمیشہ رہنے والا ہے جبکہ تم ہلاک ہوجاؤ گے اور تمہارے مال اسی کی مِلکِیَّت میں رہ جائیں گے اور تمہیں خرچ نہ کرنے کی صورت میں ثواب بھی نہ ملے گا، تمہارے لئے بہتر یہ ہے کہ تم اپنا مال اللہ پاک کی راہ میں خرچ کر دو تاکہ ا س کے بدلے ثواب پا سکو۔ ([1])

دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم

اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ! مری جھولی بھر دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

   12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدنی مذکراہ

پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی صحبت میں رہنا بھی نیک بننے کا نسخہ ہے، لہٰذا عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی  ماحول سے وابستہ ہو جائیے، 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِل روشن ہو گا، عشقِ رسول نصیب ہوگا، محبتِ اِلٰہی نصیب ہو گی اور دین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں ہاتھ آئیں گی۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک دینی  کام ہے: مدنی مذاکرہ۔

الحمد للہ! ماہِ رمضان میں روزانہ دو مدنی مذاکرے ہوتے ہیں؛ (1):نمازِ عصر کے بعداور (2):نمازِ  تراویح کے بعد ، آپ بھی مدنی چینل پر پابندی کے ساتھ مدنی مذاکرہ دیکھنے،  سننے کی کوشش فرمائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان، پارہ:27، سورۂ حدید، زیرِ آیت:10، جلد:9، صفحہ:721۔