Book Name:Quran Ki Taseer

کے اجتماعی اعتکاف میں شرکت کیجئے! *اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جو اللہ پاک کی رضا کیلئے ایک دِن کا اعتکاف کرے گا اللہ پاک اس کے اور جہنّم کے درمیان 3 خندقیں حائِل کر دے گا، ہر خندق کی مَسَافت (یعنی دُوری) مشرق ومغرب کے فاصلے سے بھی زیادہ ہے۔([1])* مسلمانوں کی امّی جان حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ، طاہرہ رَضِیَ اللہُ عنہا سے روایت ہے: مَنْ اِعْتَکَفَ اِیْمَاناً وَ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ یعنی جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔([2]) *ایک حدیثِ پاک میں فرمایا: جس نے رمضان المباک میں 10 دِن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

عطیات کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للّٰہ! دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔ اللہ پاک کے فضل سے *دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات (Departments) میں دِینی خدمات انجام دے رہی ہے *دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد،سینکڑوں فیضانِ مدینہ (مدنی مراکز)بنا چکی ہے*بچوں اور بچیوں (Boys & Girls)کو الگ الگ تعلیمِ قرآن دینے کیلئے اب تک دنیا بھر میں تقریباً12 ہزار 699 مدرسۃ المدینہ قائم ہو چکے ہیں،جن میں تقریباً 3 لاکھ 73 ہزار 729بچوں اور بچیوں


 

 



[1]...شُعَبُ الْاِیْمَان، باب:فی الاعتکاف، جلد:3، صفحہ:425، حدیث:3965۔

[2]...جَامِع صغِیر، صفحہ:516، حدیث:8480۔

[3]...جَامِع صغِیر، صفحہ:516، حدیث:8479۔