Book Name:Quran Ki Taseer

قیدیوں کے بارے میں بات چِیت کرنے کیلئے مدینۂ مُنَوَّرہ آیا۔ جب یہاں پہنچا تو یہ مغرب کا وقت تھا، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّممغرب کی نَماز پڑھا رہے تھے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی آواز مبارَک مسجد سے باہر بھی سنائی دے رہی تھی،آپ نے سورۂ وَالطُّوْرْ کی تِلاوت فرمائی، میں بھی قرآنِ کریم کی تِلاوت سُننے لگا (زبان محبوبِ خُدا کی تھی، کلامِ رَبِّ رحمٰن کا تھا، بس پِھر کیا تھا؛ ایسی پیاری آواز، اتنا پُرتاثِیر کلام میرے دِل میں اُترنا شروع ہوا)۔ اس دوران آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے یہ آیات پڑھیں:

اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌۙ(۷) مَّا لَهٗ مِنْ دَافِعٍۙ(۸) (پارہ:27، وَالطُّوْرْ:7-8)

ترجَمہ کنزُ العرفان:بیشک تیرے ربّ کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے۔ اسے کوئی ٹالنے والا نہیں۔

ان آیات کو سُن کر تو میرا دِل ایسے ہو گیا جیسے اَبھی پَھٹ جائے گا۔ مجھے یُوں لگ رہا تھا کہ میں یہاں سے قَدم بھی نہیں اُٹھا سکوں گا، اس سے پہلے ہی مجھ پر عَذاب بَرس جائے گا۔ بس میں نے اللہ پاک کے عَذاب سے ڈر کر اِسی وقت اِیمان قبول کر لیا۔ ([1])

آں کِتَابِ زِنْده قرآنِ حَکِیم                                                                           حِکْمَتِ اُو لایَزَال اَسْت وَ قَدِیم

مفہوم:یہ قرآنِ مجید زِندہ وجاوید کتاب ہے، اس میں بیان کی گئی تعلیمات، قیامت تک کے تمام مَسائل (Problems) کے حل(Solution) کے لئے کافِی بھی ہیں اور بہتر بھی ہیں۔

قرآنِ کریم کی چند خصوصیات

پیارے اسلامی بھائیو!قرآنِ کریم اللہ پاک کا کلام ہے، اس میں عجیب تاثِیر ہے*یہ پیارا کلام دِلوں کو نرم کرتا ہے*بھٹکے ہوؤں کو راہِ ہدایت دیتا ہے*اس میں اگلے پچھلوں


 

 



[1]...صراط الجنان، پارہ:27، سورۂ طور، زیرِ آیت:8،جلد:9، صفحہ:518، 519۔