Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

وصال   پُر ملال

       حضرت علامہ قاری محمد مُصْلِحُ الدّین صدّیقی قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:مُصنفِ بہارِشریعت، صدرُالشریعہ مولانامحمدامجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےہمراہ مجھےمدینۃُالاولیاءاحمدآباد(ہند)میں حضرت سَیِّدُنا شاہ عالمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےدربارمیں حاضری کی سعادت حاصل ہوئی،ان دونوں تختوں کےنیچےحاضر ہوئے(مشہورہےوہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں)اپنےاپنےدل کی دعائیں کرکےجب ہم فارغ ہوئےتومیں نے اپنے پیر و مرشد صدرُ الشریعہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہسےعرض کی:حضور آپ نےکیادعامانگی؟فرمایا:ہرسال حج نصیب ہونےکی،میں سمجھاآپ کی دعاکامنشایہی ہوگاکہ جب تک زندہ رہوں،حج کی سعادت ملےلیکن یہ دعا خوب قبول ہوئی کہ اسی سال حج کاارادہ فرمایاسفینۂ مدینہ میں سوارہونےکےلئےاپنےوطن مدینۃالعلماء  گھوسی( ضلع اعظم گڑھ ہند)سےبمبئی تشریف لائے،وہاںآپ کونمونیہ ہوگیا اور سفینے(Ship)میں سوار ہونےسےقبل ہی۱۳۶۷ ہجری بمطابق6ستمبر1948؁ء،ذوالقعدۃِالحرام کی دوسری شب12 بجکر26منٹ پر آپ وفات پاگئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّاۤ اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حساب بخشش ہو۔اٰمین

مدینے کا مسافر ہند سے پہنچا مدینے میں

قدم رکھنے کی بھی نوبت نہ آئی تھی سفینے میں

       میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو! ہم نےزبان کی حفاظت اورغیبت کی  تباہ کاریوں، وعیدوں اور ہولناکیوں  کے بارے میں سنا ۔مثلاً٭غیبت کرنےوالاجہنم کابندرہوگا۔٭ غیبت کرنےوالاسب سےپہلےجہنم میں داخل  ہوگا۔٭غیبتکرنےوالےکودوزخ میں خوداپناہی گوشت کھانا پڑے گا۔٭غیبت کرنےوالاقیامت میں کتےکی شکل میں اٹھایا جائے گا۔٭غیبت کرنےوالےکواس کےپہلوسےگوشت کاٹ