Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

مُردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مُترادِف ہے٭غیبت کرنے والا عذابِ قبر میں گرفتار ہو گا!٭غیبت کرنے والاتانبے کے ناخنوں سے اپنے چہرے اور سینے کو بار بار چِھیل رہا تھا٭ غیبت کرنے والے کو اُس کے پہلوؤں سے گوشت کاٹ کاٹ کر کِھلایا جا رہا تھا٭غیبت کرنے والا قیامت میں کتّے کی شکل میں اٹھے گا٭غیبت کرنے والا جہنَّم کا بندر ہو گا٭غیبت کرنے والے کو دوزخ میں خود اپنا ہی گوشت کھانا پڑے گا٭غیبت کرنے والا جہنَّم کے کھولتے ہوئے پانی اور آگ کے درمیان موت مانگتا دوڑرہا ہو گا اور اس سے جہنَّمی بھی بیزار ہوں گے٭ غیبت کرنے والا سب سے پہلے جہنَّم میں جائے گا۔

جَلا دے نہ نارِ جہنّم کرم ہو

پئے بادشاہِ اُمم یا اِلٰہی

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

’’مدنی دورہ ‘‘

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھاآپ نےکہ دنیامیں زبان کاغیرضروری استعمال آخرت کیلئے کس قدر نقصان دہ ہے اور مسلمانوں کی غیبتیں کرنے کی کتنی  آفتیں ہیں،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ غیبت وغیرہ گُناہوں کی آفتوں سے خود کو بچانے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر نماز روزے کی پابندی اور سُنّتوں پر عمل کا جذبہ بیدار کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی  ماحول سے ہردَم وابستہ رہیں اور12مدنی  کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔12مدنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک مدنی کام”مدنی دورہ “بھی ہے جس کے ذریعے  گھرگھر،دکان دُکان لوگوں کے پاس جا جا کر انہیں نیکی کی دعوت دی جاتی ہے،نیکی کی دعوت دینا تو ایسا اہم فریضہ (Obligation)ہے کہ تمام ہی  انبیائےکرام  عَلَیْہِمُ السَّلَام بلکہ خود سَیِّدُالانبیاء،محبوب خدا صَلَّی اللّٰہُ