Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بھی اسی مقصدکیلئےدُنیا میں بھیجا گیا ان مقدس ہستیوں نےمشکلات اورتکلیفیں  برداشت کیں،لیکن نیکی کاحکم دینےاوربُرا ئی سے روکنے کے اس عظیم فریضےکوبحسن وخوبی سرانجام دیا،ہمیں بھی انبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَام اور سَیِّدُالانبیاء صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی اس پیاری پیاری سُنّت پرعمل کرتے ہوئے ہر ہفتے  ’’مدنی دورہ ‘‘کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دیتے رہنا چاہئے ،یہ بہت ہی فضیلت والا عمل ہے۔جیساکہ

حضرت مُوسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نےبارگاہِ الٰہی عَزَّ  وَجَلَّمیں عرض کی، یَااللہ عَزَّ  وَجَلَّجواپنے بھائی کو بُلائے ،اسےنیکی کاحکم دےاوربُرائی سےمنع کرےتواس کی جزا کیا ہے؟ارشاد فرمایا:میں اس کی ہر بات پرایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اور اسے جہنم کی سزا دینے میں مجھے حیاءآتی ہے۔ (مکاشفۃ القلوب، باب فی الامر و المعروف ،ص۴۸)

ہمیں چاہئے کہ گُناہوں سے بچنے ،خود نیکیاں کرنے اور دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دینے کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول  سے وابستہ ہوجائیں بلکہ اپنے گھر میں مدنی ماحول قائم کرنے کیلئے 100فیصدی اسلامی چینل یعنی مدنی چینل(Madani Channel) کو بھی نافذ کیجئے۔آئیے!بطورِ ترغیب مدنی چینل کی برکتوں سے مالا مال غیبت سے بچنے کی ایک مدنی بہار سُنتے ہیں :

مدنی چینل کی برکت سے غیبت سے بچنے کا جذبہ

زم زم نگر حیدر آباد(باب الاسلام سندھ پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے گھر والوں نےتبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے 100 فیصدی اسلامی چینل یعنی مَدَنی چینل پر”غیبت کی تباہ کاریوں“کے موضوع پر ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی کا بیان سنا ۔جس میں