Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

ثابت ہوگا،اس کتاب میں غیبت کی تعریفات،غیبت کی ممانعت پر آیات و احادیث اور بزرگانِ دین کے فرامین، غیبت کرنے والوں کےدردناک عذاب کے واقعات، چغل خوری و تکبر وغیرہ گناہوں کی آفات، غیبت جیسے ہلاکت خیز مرض کےعلاج،مسلمانوں کے عُیوب چُھپانے کےفضائل، عیب اچھالنےکی وعیدیں، مختلف موضوعات پر غیبت کی کم وبیش 1800 یعنی ایک ہزار8سومثالیں اور بہت سے مفید مدنی پھول نہایت آسان اور تاثیرکُن انداز میں بیان کئے گئے ہیں،لہٰذاآج ہی اس کتاب کومکتبۃُ المدینہ سےھدیۃًطلب فرمائیے،خودبھی اس کامطالعہ کیجئے اور دوسروں کوبھی ترغیب دلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ  (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Printout)بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

صرف اپنے عیبوں کو دیکھئے

        میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!غیبت سے بچنے کا ایک بہترین حل(Solution) یہ ہے کہ جب کبھی دوسرے کے عیب بیان کرنےکودل چاہےتواس وقت اپنےعیوب کی طرف متوجہ ہوکران کودورکرنےمیں لگ جانا چاہئےکہ یہ بہت بڑی سعاد ت مندی کی بات ہے کہ انسان دوسرے کےعیبوں کوچھوڑکراپنےعیبوں کو دُور کرنےمیں مصروف ہوجائے ۔چنانچہ ٭سرکارِدو عالَم،نورِمجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: اس شخص کیلئے خوشخبری ہے،جسےاُس کے عُیوب نےدوسروں کی عیب جوئی سےروک دیا۔(اَلْفِرْدَوْس بماثور الْخَطّاب ج۲ ص۴۶، حدیث: ۳۷۴۲)

٭ ارشاد فرمایا: جو شخص کسی مسلمان کی عیب پوشی کرے تو خُدائے ستّار عَزَّ  وَجَلَّقِیامت کے روز اُس کی