Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

اَلعِیاذُ بِاللہ عَزَّوَجَلَّ 

یاد رکھئے! صرف غیبت و چُغلی کرنا ہی منع نہیں ہے بلکہ غیبت و چُغلی کرنے والے سے کسی مسلمان کی غیبت و چُغلی خاموشی ،رِضا مندی اور دِلچسپی سے سُنتے رہنا بھی منع ہے۔حدیثِ پاک میں ہے کہ

 نبیِ کریم،رؤفٌ رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے گانا گانے اور گانا سُننے سے اور غیبت کرنے اور غیبت سُننے سے اور چُغلی کرنے اور چُغلی سُننے سے منع فرمایا۔(الجامع الصغیر للسیوطی،ص۵۶۰،حدیث:۹۳۷۸)

حضرت علامہ عبدُ الرؤف مُناوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں:غیبت سُننے والا بھی غیبت کرنے والوں میں سے ایک ہوتا ہے۔ (فیض القدیر،۳/۶۱۲،تحت الحدیث:۳۹۶۹)

یا رَبّ!نہ ضرورت کے سوا کچھ کبھی بولوں

اللہ زَباں   کا   ہو   عطا   قُفلِ   مدینہ

 (وسائلِ بخشش مرمم،ص۹۳)

کتاب”غیبت کی تباہ کاریاں“کا تعارف

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غیبت جیسے حرام اور جہنم میں لے جانے والے کام کی مزید نحوستیں ہلاکتیں،تباہ کاریاں اوراِس مُہلک (ہلاک کردینے والے)مرض سے نجات پانے کے طریقوں  کی معلومات حاصل کرنےاور اس سے خود بھی بچنے ، دُوسروں کو بچانے کیلئے شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی 504 صفحات پر مشتمل مایہ ناز کتاب ”غیبت کی تباہ کاریاں“ کا مطالعہ (Study)کیجئے،اس کتاب کا مطالعہ کرنا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ غیبت ،چغلی،بہتان اور مسلمانوں کی عیب جوئی سے بچنے کیلئے ہمارے حق میں کافی حد تک مفید