Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

کیا:"مجھ سےاگرکسی نے پڑھاتوامجدعلی نے"۔ (تذکرۂ صدر الشریعہ، ص۵بتغیر قلیل)

حُلیہ مبارک

      صدرُالشریعہ،بدرُالطریقہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا چہرۂ مبارک وَجِیۡہ(یعنی پُر  وقار)اور بارونق تھا، گندمی رنگت اور کشادہ پیشانی (Forehead)کے ساتھ بڑی بڑی چمکدار آنکھیں تھیں،آپ کی بھنویں گھنی اور داڑھی مبارک بھی کافی گھنی تھی،جسمِ مُبارک بھراہوا،لَحِیْم،شَحِیْم اور سڈول (Smart) تھااورآپ کاقدمبارک میانہ اور مُعْتَدِل تھا۔ (سوانحِ صدر الشریعہ، ص۱۰،ملخصاً)

صدرُالشریعہ کےکار نامے

      میٹھےمیٹھے اسلامی  بھائیو! شریعت کےامام،طریقت کےچاند،حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نےاپنی ساری زندگی شریعت وطریقت کی خدمت میں گزاری۔آپ نے اپنی اس حیاتِ طیبہ میں ایسےکارہائے نمایاں انجام دئیےکہ جن پرآج بھی  عقلِ عالَم،حیران ہے۔آئیے !آپ کے چند عِلمی کارناموں کے بارے میں سُنتے ہیں۔ چنانچہ  

بہارِ شریعت، فقہِ حنفی کا انسائیکلو پیڈیا:

       صدرُالشریعہ،بدرُالطریقہ مفتی محمدامجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکےعلمی کارناموں میں سرِفہرست ”بہارِشریعت“کی تصنیف ہے،یہ کتاب(Book) اُردُو زبان میں عقائدسےلےکرمعاملات تک تمام ضروری مسائل کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے اور خاص صدرُالشریعہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکےقلم سےسترہ (17)حصوں پرمشتمل ہے،منقول ہے،فقہ حنفی کی مشہورکتاب فتاویٰ عالمگیری سینکڑوں علمائےدینرَحِمَہُمُ اللہُ