Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

جائے تو جوں ہی کچھ ناراضی ہوئی،جتنے عیب چھپا رکھے تھے، سب پرسے ایک دم پردہ اُٹھادیتےہیں،آہ!خوفِ آخرت دل سےنکل گیا،یادرکھئے!جہنم کی سزا برداشت نہیں ہوگی،حضرت سَیِّدُنا عیسٰیرُوحُ اللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامفرماتےہیں:کتنےہی صحت مند بدن، خوبصورت چہرے اورمیٹھی بولی بولنے والے کل جہنم کےطبقات میں چیخ رہےہوں گے۔( مُکاشَفۃُ الْقُلوب ص۱۵۲)

غیبت کی تباہ کاریاں ایک نظر میں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہماری عافیت اسی میں ہے کہ آج ہی ہم اپنے رَبّ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں سچی توبہ اور آئندہ چغلی و غیبت وغیرہ گُناہوں سے بچنے کی پکی نیت کرلیں ورنہ یاد رکھئے! غیبت کی ہلاکت خیزیاں نہایت خطرناک ہیں۔شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اپنی 504 صفحات پر مشتمل کتاب ”غیبت کی تباہ کاریاں“میں قرآن و حدیث اور اقوالِ بُزرگانِ دین سے منتخب کردہ غیبت کی 20 تباہ کاریاں بیان فرمائی ہیں۔ آئیے !سُنتے ہیں اور غیبت سے بچنے کی سچی پکی نیت کرتے ہیں:٭غیبت ایمان کو کاٹ کر رکھ دیتی ہے ٭غیبت بُرے خاتمے کا سبب ہے٭بکثرت غیبت کرنے والے کی دعا قبول نہیں ہوتی٭غیبت سے نَماز روزے کی نورانیَّت چلی جاتی ہے ٭غیبت سے نیکیاں برباد ہوتی ہیں٭غیبت نیکیاں جلا دیتی ہے٭غیبت کرنے والا توبہ کر بھی لے تب بھی سب سے آخِرمیں جنَّت میں داخِل ہوگا، اَلغَرض غیبت گناہِ کبیرہ،قطعی حرام اور جہنَّم میں لے جانے والاکام ہے٭غیبت زِنا سے سخت تر ہے٭مسلمان کی غیبت کرنے والا سُود سے بھی بڑے گناہ میں گرفتار ہے٭غیبت کو اگر سمندر (Ocean)میں ڈال دیا جائے تو سارا سمندر بدبُو دار ہو جائے٭غیبت کرنے والے کو جہنَّم میں مُردار کھانا پڑے گا٭ غیبت