Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

کاٹ کرکھلایاجائےگا۔ ٭غیبت کرنےوالاتانبےکےناخنوں سےاپنےچہرےاورسینےکوباربارچھیل رہاہوگا۔٭غیبت کرنےوالا جہنم کےکھولتےہوئےپانی اورآگ کےدرمیان موت مانگتادوڑرہاہوگااوراس سےجہنمی بھی بیزار ہوں گے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہم سب کو غیبت سے بچنے کی توفیق عطافرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کواِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اورجس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

ان کی سنَّت کا جو آئنہ دار ہے                             بس وُہی تَو جہاں میں سمجھدار ہے

(وسائلِ بخشش،ص۴۷۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

چلنے کی سنتیں اور آداب

آئیے! شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے”163مدنی پھول“سے چلنے کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں:

پارہ15سورہ ٔ بنی اسرائیل کی آیت نمبر37 میں ارشادِ ربُّ العِباد ہے:


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵