Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

وقت اپنے عُیُوب کی طرف مُتَوجِّہ ہوکران کو دُورکرنے میں لگ جانا چاہئے۔٭کسی بھی مَرَض سے بچنے کا جذبہ پانے کیلئے اُس کے مُہْلکِات یعنی تباہ کاریاں جا ننا مفید ہوتا ہے۔ لہٰذا دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 312 صَفحات پر مشتمل کتاب ،”بہارِ شریعت“حصّہ 16 صَفْحَہ169تا 182 اور اِحیا ءُ الْعُلوم جلد3 سے غیبت کا بیان ضَرور پڑھ لیجئے۔دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ ، ”فیضانِ سنّت “جلد 2 کا باب غیبت کی تباہ کاریاں مکمَّل پڑھ لینے کے بعدبھی وقتاً فوقتاً مُطالَعے میں رکھئے، خاص کر اس کا درس گھر کے اندر ضَرور جاری کیجئے کہ آج کل اکثر گھر”غیبت کدے“بنے ہوئے ہیں۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ حیرت انگیز طورپر گھر درس کی بَرَکتیں سامنے آجائیں گی ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس آئی ٹی

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں خدمتِ دین کا کام کر رہی ہے ،انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ”مجلس آئی ٹی“ بھی ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مجلس آئی ٹی(I.T) کا بنیادی مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کی اصلاح کرنا اور ان تک درست اسلامی تعلیمات پہنچانا ہے۔اس مقصد کے تحت ”مجلس آئی ٹی“ نے کمپیوٹر صارفین کیلئےامامِ اہلسنت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کےشہرۂ آفاق ترجَمۂ قرآن کنزُالایمان،آپ کے فتاویٰ کا مجموعہ”فتاویٰ رضویہ“،سینکڑوں کتب کامطالعہ کرنےاورموادکاپی(Copy) کرنے کی سہولت سے آراستہ”المدینہ لائبریری“اوردنیا بھر میں نمازوں کے درست اوقات کی معلومات کیلئے”اوقاتِ نماز “(Prayer Time)سافٹ وئیرزبھی متعارف کروائے ہیں۔اس کے علاوہ موبائل فون پر شرعی مسائل