Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

          میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!ذُوالْقَعْدَۃِالْحَرَام کا مہینا(Month)شروع ہوچکا ہے،اس ماہِ محترم کی دوسری شب میں دُنیائے سُنّیت کے عظیم پیشوا،سُنّیوں کے رہبر و رہنما،خلیفۂ اعلیٰ حضرت،صاحبِ بہارِ شریعت، صدرُ الشریعہ،بدرُ الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ نےاس دارِ فانی سےپردہ فرمایا، لہٰذا 2 ذُوالْقَعْدَۃِالْحَرَام کوآپ کا عرس مبارک منایا جاتا ہے،آئیے!اسی مناسبت سے صدرُالشریعہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی سیرتِ مُبارکہ کے چند گوشے سنتے اور یوں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے ولی کے ذکرِ خیر سے برکتیں حاصل کرتے ہیں۔

ابتدائی حالات

       صدرُالشّریعہ،بدرُالطریقہ مفتی محمدامجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ۱۳۰۰ھجری بمطابق1882عیسوی میں مشرقی یوپی (ہند)کےقصبےمدینۃُالعلماءگھوسی میں پیدا ہوئے،آپ کےوالد ِماجدحکیم جمالُ الدِینرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اور دادا حضور خُدابخشرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفَنِّ طِب کےماہرتھے،ابتدائی تعلیم اپنےداداحضرت مولانا خدا بخش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سےگھر پرحاصل کی،پھراپنےقصبہ ہی میں مدرسہ ناصرُالعلوم میں جاکرگوپال گنج کے مولوی الٰہی بخش صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسےکچھ تعلیم حاصل کی،پھرجونپورپہنچےاوراپنےچچازادبھائی اور مولانا محمد صدیق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سےکچھ اسباق پڑھے،پھرحضرت علامہہِدایتُاللہخانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسےعلمِ دین کےچھلکتےہوئےجام نوش کئےاوریہیں سےدرسِ نظامی کی تکمیل(Completion) کی، پھردورہ ٔحدیث شریف کی تکمیل پیلی بھیت میں استاذُالمحدثین مولانا وصی احمدمُحَدِّثِ سورتی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے کی،محدث سورتیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنےہونہارشاگردکی اعلیٰ صلاحیتوں کااعتراف ان الفاظ میں