Book Name:Buzurgon Ki Gheebat Say Nafrat

مُصَنّف بھی،مُقَرِّر بھی، فقیہِ عصرِحاضر بھی

وہ اپنے آپ میں تھا اک اِدارہ علم و حکمت کا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بہارِشریعت میں جگہ جگہ فرض عُلُوم کےساتھ ساتھ،قرآنی آیات کے انوار، احادیثِ طَیِّبَہ کے گلزار اور ہر حصےمیں پھیلےہوئےبےشمارخوشبودارشرعی مسائل اپنی مہک لٹارہےہیں، یقیناًاس کتاب کو پڑھنے سے نہ صرف کئی معاملات میں شرعی رہنمائی نصیب ہوتی ہے بلکہ دل و دماغ بھی روشن ہوتےہیں، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ بہارِ شریعت کے اس عظیم علمی ذخیرےکومفید سے مفید تر بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیہ کے ” مدنی علمائے کرام “نےتخریج وتسہیل اورکہیں کہیں حواشی لکھنےکی بھی كوشش كی ہے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ یہ مکمل کتاب مکتبۃُالمدینہ سے شائع ہو کرمنظرِعام پربھی آچکی ہے،سادہ ایڈیشن (Edition)تین (3) جلدوں میں اور رنگین جہیز ایڈیشن چھ (6)جلدوں میں مکتبۃُ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net سے اس کتاب کو ریڈ (یعنی پڑھا)، ڈاؤن لوڈ(Download)اورپرنٹ آؤٹ (Printout)بھی کیا جا سکتا ہے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  !دعوت ِ اسلامی کی  تمام مجالس بشمول ”آئی ٹی مجلس “ کو سلامت رکھے ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ   آئی ٹی مجلس کی طرف سے اب  تو مزید سہولت فراہم کردی گئی ہے اور وہ یہ کہ بہارِ شریعت جیسی مفید اور ضروری کتاب اب باقاعدہ موبائل ایپلی کیشن کے طور پر آچکی ہے، جس کے ذریعے نہ صرف اپنے ضرورت کے مسائل کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے بلکہ درپیش مسئلے کا حل فوری طور پر تلاش بھی کیا جاسکتا ہے۔

    صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّیاللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد