Dars e Taraveeh - 1 Ramazan - Para 01

Book Name:Dars e Taraveeh - 1 Ramazan - Para 01

بنی اسرائیل پر آخری حجّت

بنی اسرائیل کے ساتھ اس طویل گفتگو کے آخر میں ایک آخری حجّت ان پر قائِم کی گئی، وہ یہ کہ اسلام دِینِ ابراہیمی ہے۔ حضرت ابراہیم  علیہ السَّلام   ہی ہیں جنہوں نے تعمیر کعبہ کے وقت پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تشریف آوری کے لئے دُعائیں کیں۔ آپ   علیہ السَّلام    نے اپنی اولاد کو ہمیشہ اسلام پر رہنے کی نصیحت فرمائی۔ 

حضرت ابراہیم  علیہ السَّلام   تمام دینوں میں پیشوا اور امام ہیں۔ جو ان کے دین سے منہ پھیرے وہ بہت ہی بےوقوف ہے۔ چونکہ بنی اسرائیل اپنے جَدِّ اعلیٰ حضرت اِبراہیم  علیہ السَّلام   کی راہ سے مُنہ پھیر رہے ہیں، لہٰذا یہ بےوقوف ہیں۔ انہیں چاہئے کہ حضرت ابراہیم  علیہ السَّلام   کی تعلیمات پر عَمَل پیرا ہوں۔