Dars e Taraveeh - 1 Ramazan - Para 01

Book Name:Dars e Taraveeh - 1 Ramazan - Para 01

(1):  اِن کے اِسلام قبول کرنے سے انکار کی وُجُوہات

(2):اِن کے اِسلام پر اعتراضات  اور ان کے جواب

یہودیوں کے انکار کی وجوہات

سب سے پہلے یہود کی 3 اقسام بیان ہوئیں:

(1):مُعَانِد: یعنی حق سے دُشمنی رکھنے والے۔ یہ وہ ہیں جو تورات شریف کو پڑھتے، پِھر جان بوجھ کر اِس میں خود سے تبدیلیاں کر ڈالتے ہیں۔ یہ عِنَادِ حق  (یعنی حق سے دُشمنی) کے سبب کلمہ نہیں پڑھتے۔  

(2):مُنَافق کہ مسلمانوں کے سامنے کلمہ پڑھتے، بعد میں مُکَر جاتے ہیں۔ یہ اپنے نِفَاق (یعنی منافقانہ طبیعت) کے سبب کلمہ نہیں پڑھتے۔

(3):ان پڑھ جاہِل کہ تورات شریف کو خُود پڑھتے نہیں ہیں، جو کچھ غلط سلط سنتے ہیں، اسی پر پکّے رہتے ہیں، حق بات سننے کو تیار ہی نہیں ہوتے۔ یہ اپنی جہالت کے سبب کلمہ نہیں پڑھتے۔

(4):یہود کا دعویٰ تھا کہ ہم چند دِن ہی جہنّم میں رہیں گے، پِھر جنّت میں جائیں گے۔ یہ ان کی اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے بےخوفی کلمہ نہ پڑھنے کا سبب بنی۔ خفیہ تدبیر سے بےخوفی: یعنی اللہ پاک کی پکڑ سے بالکل بےخوف ہو جانا، یہ پکّا عقیدہ بنا لینا کہ اللہ پاک ہمیں ضرور بالضرور بخش دے گا۔

اس  شُبے کا جواب: قانُونِ قدرت یہ ہے کہ *.جو ایمان لائے، نیک اعمال کرے، وہ جنّتی ہے، ہمیشہ جنّت میں رہے گا *.جو گُنَاہ کرے اور اس کی خطائیں اسے گھیر لیں (یعنی اس کی خطائیں حدِّ کفر تک پہنچ جائیں)، وہ جہنمی ہے، ہمیشہ جہنم میں رہے گا۔