Dars e Taraveeh - 1 Ramazan - Para 01

Book Name:Dars e Taraveeh - 1 Ramazan - Para 01

سُورت ہے جو تقریباً اڑھائی سپاروں پر پھیلی ہوئی ہے *اس میں 40 رکوع اور 286 آیات ہیں*حدیثِ پاک میں اسے اور سُورۂ آلِ عمران کو زَہْرَاوَین (2 چمکدار سُورتیں) فرمایا گیا ہے([1]) *حضرت ثابِت بن قیس رَضِیَ اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں، آپ کا گھر مبارَک رات کو چراغ کی طرح جگمگایا کرتا تھا، یہ بات جب پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت میں عرض کی گئی تو فرمایا: ضرور ثابِت بن قیس رات کو سُورۂ بقرہ کی تلاوت کرتے ہوں گے۔ جب پتا کروایا گیا تو واقعی یہی بات تھی، آپ گھر میں سُورۂ بقرہ کی تلاوت کرتے تھے جس کی برکت سے آپ کا گھر جگمگاتا تھا۔ ([2])

*حدیثِ پاک کے مطابق سُورۂ بقرہ جادُو کا  زبردست توڑ ہے۔([3]) گھر میں سورۂ بقرہ کی تلاوت کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! جادُو جنات اور شیاطین سے  حفاظت رہے گی۔([4])

سُور ۂ بقرہ (آیت: 1-141) کے مضامین

پہلے پارے میں سُورۂ بقرہ کی 141 آیات ہیں، آسانی سے سمجھنے کے لئے ہم  ان 141 آیات کو 3 حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں:

(1):حصّہ اَوَّل:قرآنِ کریم کی 2 صِفَات اور اُن کی وضاحت

(2):حصَّہ دُوُم: انسان کی دُنیا میں حیثیت و اہمیت

(3):حصَّہ سِوُم: بنی اسرائیل کی تاریخ اور انہیں اِیْمان کی دعوت


 

 



[1]...مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین ، باب فضل قراءۃ القرآن ...الخ، صفحہ:290،حدیث:804ملتقطًا۔

[2]...تفسیر دُرِّ  منثور،پارہ:1،سورۂ بقرہ،جلد:1 ،صفحہ:52۔

[3]...مسلم،کتاب صلاۃ المسافرین،باب فضل قراءۃ القرآن...الخ،صفحہ:290،حدیث:804خلاصۃً۔

[4]...ترمذی،کتاب،فضائل القرآن،باب ما جاء فی سورۃ البقرۃ...الخ،صفحہ:669۔حدیث:2877خلاصۃً۔