Dars e Taraveeh - 1 Ramazan - Para 01

Book Name:Dars e Taraveeh - 1 Ramazan - Para 01

احادِیث میں ذِکْر ہوئے ہیں۔ ([1])

سُورۂ فاتحہ کے فضائل بےشُمار ہیں *اَحادِیث میں اسے قرآنِ کریم کی سب سے عظمت والی سُورت کہا گیا([2]) *ایک حدیثِ پاک میں ہے: تورات، انجیل، زبور اور خُود قرآنِ کریم میں بھی اس جیسی دوسری کوئی سُورت نہیں ہے([3]) *سُورۂ فاتحہ سُورۃُ الشِّفَا ہے۔ صحابۂ کرام  علیہم الرّضوان  اسے پڑھ کر اپنے مریضوں کو دَم کرتے اور شفا پاتے تھے۔([4])*سونے سے پہلے سُورۂ فاتحہ اور سُورۂ اِخْلاص ایک ایک مرتبہ پڑھ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! موت کے عِلاوہ ہر آفت سے حفاظت ہو گی([5])  *عُلَمائے کرام نے یہ بھی لکھا کہ سُورۂ فاتحہ 100 مرتبہ پڑھ کر جو دُعا مانگیں، قبول ہوتی ہے۔ ([6])

سُور ۂ  فاتحہ کی جامعیت

مضامین کے اعتبار سے سُورۂ فاتحہ انتہائی جامِع سُورت ہے، اس میں صِرْف 27 الفاظ ہیں اور اِن 27 الفاظ میں علوم و معارِف کا گہرا سمندر موجود ہے۔ *ایک مرتبہ چوتھے خلیفہ حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ  نے عشاء کی نماز کے بعد سُورۂ فاتحہ کا دَرْس شروع فرمایا، ساری رات دَرْس دیتے رہے، ابھی سُورۂ فاتحہ کے پہلے جملے اَلْحَمْدُ للہ! کی ہی وضاحت مکمل ہوئی تھی کہ فجر کی اذان شروع ہو گئی۔ ([7])


 

 



[1]...تفسیرصراط الجنان، پارہ: 1، فاتحہ، جلد: 1، صفحہ: 37-38۔

[2]... بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب فاتحۃ الکتاب،صفحہ:1295،حدیث:5006۔

[3]...ترمذی، کتاب فضائل القرآن، باب ما جاء فی فضل فاتحۃ الکتاب، صفحہ:669، حدیث:2875۔

[4]...بخاری، کتابُ الاجارہ، باب ما یعطی فی الرقیۃ...الخ، صفحہ:585، حدیث:2276۔

[5]...مجمع الزوائد،کتاب الاذکار،باب ما یقول اذا اوی...الخ،جلد:10،صفحہ:122،حدیث:17030۔

[6]...جنتی  زیور،صفحہ:587۔

[7]...اَلشّرفُ المُؤَبَّدلالِ محمد ،المقصد الثانی،ابو الحسنین امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب،صفحہ:63خلاصۃً۔