Book Name:Qabar Ka Muamla Asan Nhi
کھاتے تھے *پھر آگے چل کر کچھ عورتىں دیکھیں، جو اپنے سینوں سے لٹکی ہوئی تھیں ، میرے پوچھنے پر حضرت جبرائیل عَلَیْہ السَّلام نے بتایا کہ یہ بدکار عورتیں ہىں *پھر آگے بڑھا تو ایسے لوگ دیکھے جن کے پہلوؤں سے گوشت کاٹ کر انہیں کھلایا جا رہا تھا اور کہاجا رہا تھا : کھاؤ جس طرح اپنے بھائى کا گوشت کھاتے تھے۔ میں نے ان کے بارے میں پوچھا تو حضرت جبرائیل عَلَیْہ السَّلام نے بتایا: یہ غیبت کرنے ، عیب لگانے والے ہیں۔([1])
حضرت ابواُمامَہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہےکہ اىک دن بعد نمازِ فجر سرکارِ نامدار، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا : میں نے ایک خواب دیکھا ہے اور وہ حق ہے لہٰذا اسے اچھی طرح سمجھ لو! اىک آنے والا آىا اور مىرا ہاتھ پکڑ کر اىک لمبے چوڑے پہاڑ (Mountain)کے پاس لے گىا اور کہا : اس پر چڑھئے۔ چنانچہ میں اور وہ ساتھی پہاڑ پر چڑھے، *پھر ہم آگے چلے تو کچھ مرداور عورتیں نظر آئیں جن کی بانچھیں چِری ہوئی تھیں ، میرے پوچھنے پر اس نےبتایا : یہ وہ لوگ ہیں جو ایسی بات کہتے تھے جس پر خود عمل نہیں کرتے تھے *ہم اور آگے چلے تو ایسے مرداور عورتوں کو دیکھا جن کى آنکھوں اور کانوں میں کىل ٹھکی ہوئی تھیں ، میرے پوچھنے پر بتایا گیا کہ ان کی آنکھیں وہ کچھ دىکھتی تھیں جو نہیں دیکھنا چاہئے اور کان وہ سنتے تھے جو نہیں سننا چاہئے *پھر کچھ آگے گئے توایسی عورتىں دىکھىں جنہیں ایڑیوں کے پٹھوں سے باندھ کر الٹا لٹکایا گیا تھااور سانپ ان کے سینوں کو ڈَس رہے تھے، بتایا گیا کہ یہ اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلاتی تھیں *کچھ اور آگے چلے تومردوں اور عورتوں کو اُلٹا لٹکے دیکھاجو گرم پانی چاٹ رہے تھے، میرے پوچھنے