Book Name:Qabar Ka Muamla Asan Nhi
*صَدَقہغربت و ناداری کو ختم کرتا ہے۔([1])اَلْغَرَض! صدقہ کئی بھلائیوں کے دروازے کھولتا ہے اور کئی بُرائیوں کے دروازے بند کرتا ہے۔ لہٰذا ہمیں خوب خوب صدقہ و خیرات دے کر اپنی قبر و آخرت کی بہتری کا سامان کرنا چاہئے۔
پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للّٰہ! دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔ اللہ پاک کے فضل سے *دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات (Departments) میں دِینی خدمات انجام دے رہی ہے *دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد،سینکڑوں فیضانِ مدینہ (مدنی مراکز)بنا چکی ہے*بچوں اور بچیوں (Boys & Girls)کو الگ الگ تعلیمِ قرآن دینے کیلئے اب تک دنیا بھر میں تقریباً 12،699 مدرسۃ المدینہ قائم ہو چکے ہیں،جن میں تقریباً 3 لاکھ 73 ہزار 729بچوں اور بچیوں کو قرآنِ کریم حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے(نوٹ اس رپورٹ میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم بوائز، گرلز بھی شامل ہیں۔)*فروغِ علمِ دین (عالِم و عالِمہ کورس کروانے)کے لئے الگ الگ جامعۃ المدینہ قائم ہیں۔اب تک تقریباً 1500جامعۃ المدینہ (Boys & Girls)قائم ہو چکے ہیں،جن میں تقریباً1لاکھ،24ہزار طلبہ و طالبات کو درسِ نظامی (عالِم و عالِمہ کورس)مفت کروایا جا رہا ہے۔ اب تک تقریباً 31 ہزار 211 طلباء و طالبات عالِم و عالمہ کورس مکمل کر چکے ہیں۔* شرعی رہنمائی کیلئے پاکستان بھر میں 17 دارُ الافتاء اہلِ سنّت قائم ہو چکے ہیں، مفتیانِ کرام اُمَّت کی شرعی راہنمائی کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ان میں سالانہ اوسطاً تقریباً 1لاکھ 70ہزار سوالات کے مختلف انداز میں(مثلاً بالمشافہ، بذریعہ فون، واٹس ایپ، ای