Qabar Ka Muamla Asan Nhi

Book Name:Qabar Ka Muamla Asan Nhi

انہیں بھی جہنم میں جانے تک یہ عذاب دیا جاتا رہے گااور (پانچویں منظر  میں)جو پاگل افراد آپ نے دیکھے،  وہ قومِ لُوط جیسا گندا کام کرنے اور کروانےوالے تھے، وہ بھی جہنم میں ڈالے جانے تک اِس عذاب میں گرفتار رہیں گےاور (چھٹے مقام پروہ)آگ سے بھراہوا زمین دوز قید خانہ جہنّم تھا۔([1])

دردناک عذابات

حضرت ابوسعىد خُدرى   رَضِیَ اللہ عنہ  سے روایت ہے، حضورنبی اکرم ، نُوْرِمُجَسَّم   صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   نے فرمایا : *مىرا گزرا ىک اىسے دسترخوان  کے پاس سے ہوا جس پر بُھنا ہوا گوشت تھا لیکن وہاں کوئی بھی نہیں تھا اور سامنے دوسرےدستر خوان پر گلا سڑا بدبودار  گوشت تھا، جسے بہت سے لوگ کھارہے تھے ، میں نے پوچھا : جِبْریل یہ کون لوگ ہیں؟ عرض کیا: یہ آپ کی اُمَّت کے وہ لوگ ہىں جو حلال چھوڑ کر حرام کى طرف بڑھتے تھے۔ *پھر میں آگے بڑھا تو ایسے لوگ دیکھے جن کے پىٹ کوٹھڑیوں کى طرح  بڑے بڑےتھے ، ان مىں سے کوئى کھڑا ہونے کى کوشش کرتا تومنہ کے بل گر پڑتا اور کہتا: اے مىرے ربّ ! قىامت قائم نہ فرما۔ میں نے بارگاہِ الٰہی میں ان کی چیخ پکار سنی توحضرت جبرائیل  عَلَیْہ السَّلام   سے پوچھا یہ کون لوگ ہیں؟کہا : یہ آپ کى امت کے سود خور ہىں *پھرکچھ آگے بڑھا تو ایسے لوگ نظر آئے جن کے ہونٹ اونٹ کےہونٹوں کی طرح تھے اور ان کے منہ کھول کر انہیں انگارے (Embers) کِھلائے جارہے تھے، میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ عرض کیا: یہ آپ کی امت کے وہ لوگ ہیں جو ناحق ىتىموں کا مال


 

 



[1]...تاریخ دِمشق، جلد:19، صفحہ:451۔