Qabar Ka Muamla Asan Nhi

Book Name:Qabar Ka Muamla Asan Nhi

تنگ زندگی سے مراد قبر کا عذاب ہے۔([1]) یعنی *جو اس دُنیا میں گُنَاہ گار ہے*جو اللہ پاک کے ذِکْر سے*قرآن و سُنَّت سے*نیک کاموں سے*نماز روزے سے مُنہ پھیرتا ہے، اس کے لئے قبر میں تنگ زندگی ہو گی۔

سات سروں والے خوفناک سانپ

صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ  رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتے ہیں: ایک دِن نبیوں کے نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے یہ آیتِ کریمہ پڑھی:

وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِیْ فَاِنَّ لَهٗ مَعِیْشَةً ضَنْكًا (پارہ:16، طٰہ:124)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان:  اور جس نے میرے ذکر سے منہ پھیرا تو بیشک اس کے لئے تنگ زندگی ہے

پِھر فرمایا: کیا تم جانتے ہو تنگ زندگی کیا ہے؟ صحابۂ کرام  رَضِیَ اللہ عنہ م  نے عرض کیا: اللہ وَ رَسُولُہٗ اَعْلَم اللہ پاک اور اس کے پیارے رسول ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) ہی بہتر جانتے ہیں۔ فرمایا: اس سے مراد قبر کا عذاب ہے، جوغیر مسلم کو دیا جائے گا۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! قبر میں غیر مسلم پر 99  تَنِیْن مسلط کئے جائیں گے۔ کیا تم جانتے ہو تَنِیْن کیا ہے؟ یہ 99 سانپ ہوں گے، ان میں سے ہر سانپ سات سروں والا ہو گا۔ یہ 99 سانپ اسے قیامت تک کاٹتے رہیں گے۔ ([2])

اللہ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! ذرا غور فرمائیے! کتنا ہولناک منظر ہو گا...!! سات سَروں والا خوفناک سانپ اور صِرْف ایک دو نہیں بلکہ کُل 99 سانپ ہوں گے،  اللہ! اللہ! یہ کس قدر خوفناک منظر ہے۔ اللہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے۔ یقین مانیئے! قبر کا


 

 



[1]...  تفسیر بغوی، پارہ:16،سورۂ  طٰہ، زیر ِآیت:124، جلد:3، صفحہ:145۔

[2]...  اھوال القبور، الباب السادس فی ذکر عذاب...الخ، فصل انواع عذاب القبر، صفحہ:95۔