Book Name:Qabar Ka Muamla Asan Nhi
قبر کی بناوٹ (اُوپَر لگے ہوئے خوبصُورت ٹائلز وغیرہ) بہت اچھی اور بھلی لگی۔ وہ اسے کھڑا حیرانی سے دیکھتا رہا۔ جب رات ہوئی، وہ سویا تو اس کے خواب میں کوئی شخص آیا، اس نے نصیحت کرتے ہوئے عربی کے یہ اشعار پڑھے:
اَعْجَبَکَ الْقَبْرُ وَ حُسْنُ الْبِنَاءِ وَ الْجِسْمُ فِیْہِ قَدْ حَوَاہٗ الْبَلٰي
فَاسْئَالِ الْاَمْوَات عَنْ حَالِہِمْ یَنْبَاکَ عَنْ ذَالِکَ ذِہَابَ الْجَلٰي
وضاحت:تمہیں قبر اور اس کی خوبصُورت بناوٹ نے حیرت میں ڈالا جبکہ اس کے اندر رکھا ہوا جسم آفتوں اور بلاؤں کے گھیرے میں ہے، مُردَوں سے ان کا حال پوچھ! وہ تمہیں بتائیں گے کہ ان کی عزّت و شوکت کہاں چلی گئی...!! ([1])
اللہ! اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ حقیقت ہے اُوپَر سے قبر کو کیسا ہی خوبصُورت بنا لیا جائے مگر اس کے اندر کا حال وہی جان سکتا ہے جو اس کے اندر موجود ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے اپنے سامنے لوگوں کو مرتے دیکھا ہو گا مگر یاد رکھئے ! مرنا آسان نہیں ہے*ہم نے اپنے ہاتھوں سے میت کو کفن پہنایا ہو گا ، کفن پہنانا آسان ہے ، مگر پہننا آسان نہیں*ہم نے جنازے کو کندھا دیا ہو گا مگر جنازے کی چارپائی پر لیٹ کر 4 کندھوں پر سُوار ہونا آسان نہیں*ہم نے بہت ساروں کو قبر میں اُتارا ہو گا یاد رکھئے ! قبر میں اُتارنا آسان ہے ، مگر قبر میں اُترنا آسان نہیں۔ معاملہ واقعی سخت دُشوار ہے۔ ذرا تَصَوُّر تو باندھئے ! جیسے رُوئی (Cotton) کے ڈھیر میں کانٹے دار ٹہنی رکھ کر ایک