Qabar Ka Muamla Asan Nhi

Book Name:Qabar Ka Muamla Asan Nhi

اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول! آج شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی 15وِیں رات یعنی شَبِ بَرَاءَت ہے *بہت برکتوں والی*عظمتوں والی*بھلائیوں والی رات ہے۔  *آج کی رات دُعائیں قبول ہوتی ہیں*روزی تقسیم کی جاتی ہے *اور سال بھر کے رِزْق کا آج کی رات فیصلہ ہوتا ہے۔حدیثِ پاک میں ہے:جب شعبان کی درمیانی (یعنی 15 وِیں) رات آئے تو اس رات قیام (یعنی عِبَادت) کرو،دِن کو روزہ رکھو، بے شک اس رات سُورج غروب ہوتے ہی اللہ پاک اپنی شایانِ شان آسمانِ دُنیا پر تجلی فرماتا اور ارشاد فرماتا ہے: *اَلَا مِنْ مُسْتَغْفِرٍ لِیْ  فَاَغْفِرَ لَہٗ ہے کوئی مجھ سے مغفرت مانگنے والا کہ میں اُسے مُعَاف کر دوں *اَلَا مُسْتَرْزِقٌ فَاَرْزُقَہٗ ہے کوئی رِزْق مانگنے والا کہ اسے رزق عطا کروں *اَلَا مُبْتَلٰی فَاُعَافِیَہٗ ہے کوئی پریشان حال کہ میں اس کی پریشانی دُور فرماؤں، ہے کوئی ایسا، ہے کوئی ایسا، طُلُوعِ فجر تک یُوں ہی اِعْلان ہوتا رہتا ہے۔([1]) 

جہنّم سے چھٹکارے کی رات

اللہ پاک ہمیں آج کی رات کی قدر کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ حدیثِ پاک کے مُطَابِق اس رات بَنُو  کَلْب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد کے برابر گنہگاروں کو جہنّم سے آزاد کر دیا جاتا ہے،([2]) بَنُو  کَلْب عرب کا ایک قبیلہ تھا، کتابوں میں لکھا ہے: یہ لوگ بہت


 

 



[1]...ابن ماجہ، کتاب اقامۃ الصلاۃ والسنۃ فیہا، باب ما جاء فی لیلۃ...الخ،  صفحہ:225، حدیث:1388۔

[2]...شعب الايمان، باب فی الصیام، ما جاء فی لیلۃ النصف من شعبان، جلد:3، صفحہ:384، حدیث:3837۔