Book Name:Khuwaish Parasti Ka Anjaam
بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَفْسُقُوْنَ۠(۲۰) (پارہ:26، سورۂ احقاف:20)
عذاب کابدلہ دیا جائے گا کیونکہ تم زمین میں ناحق تکبُّر کرتے تھے اور اِس لیے کہ تم نافرمانی کرتے تھے۔
اَوَّل تو غیر مسلموں کو روزِ قیامت ذِلّت کا عذاب ہو گا، مزید اِس مَقام پر اُن کی آخرت میں ناکامی اور عذاب میں گرفتار ہونے کے 3اسباب بیان کیے گئے: (1):تکبُّر کہ یہ غیر مسلم حق کے مقابلے میں تکبُّر کرتے تھے (2):اللہ پاک کی نافرمانی کہ اِیمان قبول نہ کیا (3):لذّتوں میں مَشْغُول ہو کر سب نعمتیں دُنیا ہی میں ختم کر لینا، آخرت کے لیے کچھ بھی نہ بچانا۔
اِس آیت میں اللہ پاک نے دُنْیَوی لذّتوں اور عیش و عشرت کو اِختیار کرنے پر غیر مسلموں کی مَذَمَّت اور انہیں مَلامَتْ فرمائی ہے،اسی لیے رسولِ کریم صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ، آپ کے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہ م اور اُمّت کے دیگر نیک لوگ دُنیا کے عیش و عِشْرت اور اِس کی لذّتوں سے کنارہ کَش رہتے تھے اور زُہد و قناعت والی زندگی گزارنے کو ترجیح دیتے تھے تاکہ آخرت میں اِن کا ثواب زیادہ ہو۔
حضرت جابِر بن عبد اللہ رَضِیَ اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں، ایک مرتبہ آپ راستے سے گزر رہے تھے، ہاتھ میں گوشت تھا، مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ نے آپ کو دیکھ لیا، پُوچھا: جابِر! کیا لیے جاتے ہو؟ عرض کیا: گوشت کھانے کو