Book Name:Khuwaish Parasti Ka Anjaam
قَالَ اللہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):
اَذْهَبْتُمْ طَیِّبٰتِكُمْ فِیْ حَیَاتِكُمُ الدُّنْیَا وَ اسْتَمْتَعْتُمْ بِهَاۚ-فَالْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَفْسُقُوْنَ۠(۲۰) (پارہ:26، سورۂ احقاف:20)
صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: تم اپنے حصے کی پاک چیزیں اپنی دُنیا ہی کی زندگی میں فنا کر چکے اور ان سے فائدہ اُٹھاچکے تو آج تمہیں ذلت کے عذاب کابدلہ دیا جائے گا کیونکہ تم زمین میں ناحق تکبُّر کرتے تھے اور اِس لیے کہ تم نافرمانی کرتے تھے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ: 26، سُورۂ احقاف کی آیت: 20 کا کچھ حصّہ سننے کی سعادت حاصِل کی، اِس آیتِ کریمہ میں بات غیر مسلموں کی ہو رہی ہے، غیر مسلِم روزِ قیامت جب اللہ پاک کی بارگاہ میں پہنچیں گے، رُسْوائی اُن کا مقدَّر ہو گی، رحمت سے مَحْرُوم، جہنّم کے حقدار ہوں گے،([1]) تب اِن سے کہا جائے گا:
اَذْهَبْتُمْ طَیِّبٰتِكُمْ فِیْ حَیَاتِكُمُ الدُّنْیَا وَ اسْتَمْتَعْتُمْ بِهَاۚ-فَالْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ فِی الْاَرْضِ تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: تم اپنے حصے کی پاک چیزیں اپنی دُنیا ہی کی زندگی میں فنا کرچکے اور ان سے فائدہ اُٹھا چکے تو آج تمہیں ذلت کے