Khuwaish Parasti Ka Anjaam

Book Name:Khuwaish Parasti Ka Anjaam

شَعْبَان کے روزوں کی فضیلت

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! شَعْبَان شریف کی بہاریں لُوٹ رہے ہیں۔ یہ مہینا بھی بڑی برکتوں، عظمتوں والا ہے، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کَثْرت کے ساتھ نفل روزے اسی مہینے میں رکھا کرتے تھے۔ آپ بھی اِس ماہِ ذیشان میں نفل روزوں کی کَثْرت کا ذہن بنائیے! مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدّیقہ  رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں: پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو میں نے شَعْبَان شریف سے زیادہ کسی مہینے میں روزے رکھتے نہ دیکھا، آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم سِوائے چند دِن کے پورے ہی ماہ کے روزے رکھا کرتے تھے۔([1]) ایک مرتبہ آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کی خدمت میں سُوال ہوا: رمضان کے بعد کون سے روزے اَفْضَل ہیں؟ فرمایا: رمضان کی تعظیم کے لیے شَعْبَان کے روزے رکھنا۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں شَعْبَان شریف کے روزوں کی بہار ہے، مختلف مقامات پر سحری اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، مَاشَآءَ اللہ! کئی عاشقانِ رسول کثرت سے روزے رکھتے ہیں اور مسلسل روزے رکھتے ہوئے رمضان کریم سے مِل جاتے ہیں۔ آپ بھی دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! شَعْبَان شریف اور رمضان کریم کی خوب خوب برکتیں نصیب ہوں گی، اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ


 

 



[1]...ترمذی، کتاب الصوم، باب ماجاء فی وصال شعبان برمضان، صفحہ:206، حدیث:736۔

[2]...ترمذی، کتاب الزکوٰۃ، باب ما جاء فی فضل الصدقہ، صفحہ:189، حدیث:663۔