Zikr ul Allah Ke 40 Faide

Book Name:Zikr ul Allah Ke 40 Faide

مَضْبُوط  تھام لُوں۔ اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: لَایَزَالُ لِسَانُکَ رَطْبًا مِّنْ ذِکْرِ اللّٰہِ عَزَّوَ جَلَّ یعنی تمہاری زبان ہمیشہ اللہ پاک کے ذِکْر سے تَر رہے۔ ([1])

مشہور مفسرِ قرآن،حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ    اس حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتے ہیں: غالباً سائِل (یعنی سوال پوچھنے والے صحابی  رَضِیَ اللہ عنہ  ) کا سوال نوافِل کے مُتَعَلِّق  تھا(کہ یارَسُوْلَ اللہ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نفل عبادات بہت ساری ہیں،ان میں سے کوئی ایک عبادت بتا دیجیے جسے میں مَضْبُوط  تھام لوں)، اس پر پیارے آقا، مکی مَدَنی  مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے یہ جواب دیا، مقصد یہ ہے کہ ہر وقت زبان پر کوئی ذِکْرُ اللہ جاری رہے۔ اللہ پاک ایسی زِندگی نصیب کرے۔([2])

 اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

تم میرا ذِکْر کرو! میں تمہارا کروں گا

پارہ :2، سورۂ بقرہ ، آیت:152 میں اِرْشاد ہوتا ہے:

فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُم (پارہ:2،سورۂ بقرہ:152)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تو تم مجھے یاد کرو ،میں تمہیں یاد کروں گا۔

تفسیر نعیمی میں  ہے: اس آیتِ کریمہ کا خُلاصہ یہ ہے * کہ اے لوگو! میرا ذِکْر کرو! اِس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ عالَم میں تمہارا چرچا ہو گا* تم مجھے اطاعَت سے یاد کرو! میں تمہیں رحمت سے یاد کروں گا*  تم مجھے دُعا سے یاد کرو! میں تمہیں عطا سے یاد کروں گا* تم مجھے حمد وثنا سے یاد کرو! میں تمہیں نعمت سے یاد کروں گا* تم مجھے دُنیا میں یاد کرو! میں تمہیں آخرت میں یاد فرماؤں گا* تم مجھے راحت و آرام میں یاد کرو! میں تمہیں مصیبت و بلا میں


 

 



[1]...ابن ماجہ، کتاب الادب، باب فضل الذکر، صفحہ:608، حدیث:3793۔

[2]...مرآۃ المناجیح، جلد:3، صفحہ:321۔