Zikr ul Allah Ke 40 Faide

Book Name:Zikr ul Allah Ke 40 Faide

ہیں، ان کَوَّوں کے بال لمبے لمبے ہیں اور یہ بال کسی کے چہرے کو ڈھانپے ہوئے ہیں، کسی کی آنکھوں تک ہیں، کسی کی پیشانی تک ہیں۔ امام قشیری  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ    نے یہ عجیب مَنْظَر  دیکھ کر حیرت سے پوچھا: یہ کیا معاملہ ہے؟ آپ کے دوست جِنّ نے یہی آیت پڑھی:

وَ مَنْ یَّعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمٰنِ نُقَیِّضْ لَهٗ شَیْطٰنًا فَهُوَ لَهٗ قَرِیْنٌ(۳۶) (پارہ:25،سورۂ زخرف:36)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور جو رحمٰن کے ذکر سے منہ پھیرے توہم اس پر ایک شیطان مقرر کردیتے ہیں  تو وہ اس کا ساتھی رہتاہے۔

اور کہا: یہ وُہی شیطان ہیں جو ان پر مُسلّط کر دئیے گئے ہیں۔ ان میں جو غافِل ہوتا ہے، اس کے سَر پر شیطان کَوَّے کی شکل میں بیٹھ جاتا ہے، جب وہ ذِکْر کرنے لگتا ہے تو شیطان دُور ہٹ جاتا ہے۔([1])

ذکرودرودہرگھڑی وردِزباں رہے         میری فضول گوئی کی عادت نکال دو

اللہ پاک ہمیں غفلت سے نجات نصیب فرمائے۔ کاش! ہم ہر لمحہ ذِکْر و فِکْر میں مَصْرُوف رہنے والے بن جائیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  ۔

زیادہ عظمت والا کون...؟

حضرت سَہل بن مُعَاذ  رَضِیَ اللہ عنہ   اپنے والد صاحب سے روایت کرتے ہیں: ایک مرتبہ محفلِ نُور سجی تھی، رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  تشریف فرما تھے،  صحابۂ کرام  رَضِیَ اللہ عنہم  بھی حاضِر تھے، ایک صحابی  رَضِیَ اللہ عنہ   بارگاہِ رسالت میں حاضِر


 

 



[1]...سبع سنابل، صفحہ:253۔