Book Name:Zikr ul Allah Ke 40 Faide
خوب برکتیں حاصل ہوں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
ایپلی کیشن کا تعارف:بہارِ شریعت
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی مختلف انداز سے نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، اس سلسلے میں الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بہت ہی پیاری، نِرالی اور بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن بنام بہارِ شریعت لانچ کی گئی ہے*صدرالشّریعہ، مولانا امجد علی اعظمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی مایہ ناز تصنیف بہارِ شریعت کی تینوں جلدیں اس ایپلی کیشن میں شامل کی گئی ہیں *اس کے علاوہ بہارِ شریعت میں شامل قرآنی آیات، احادیث، اصطلاحات اور لغت اس ایپلی کیشن کا حِصّہ ہیں *آپ اس ایپلی کیشن میں مطلوبہ متن تلاش بھی کر سکتے ہیں *سرچ کو مزید بہتر کرنے کے لیے اس میں اردو کی بورڈ کی سہولت ہےتاکہ ایپلی کیشن میں سرچ کرنے میں آسانی ہو۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آپ کی اپنی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی، اس وقت 80 سے زائد شعبہ جات میں دین کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔الحمد للہ! *کنز المدارس بورڈ (Kanzul Madrasah Board)کے نام سے دعوتِ اسلامی کا اپنا تعلیمی بورڈ ہے *ہزار ہا جامعات و مدارسُ المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) قائم ہیں، جن میں حفظ و ناظرہ، عالِم کورس(درسِ نظامی)، مختلف تَخَصُّصَات (Specialization)، فرائض علوم کورسز کروائے جاتے ہیں