Book Name:Zikr ul Allah Ke 40 Faide
کیے ہیں: (1):آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا مہینا (2): فیضان شعبان ۔
ان رسائل میں شعبان شریف کے*فضائل* عبادات* نوافل* درودِ پاک کی کثرت * اور گناہوں سے بچنے کی ترغیب کو نہایت آسان اور عام فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے۔رسالہ آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا مہینا مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 26روپے اور فیضان شعبان؛20 روپے میں قیمتاً حاصل فرمائیں، خود بھی مطالعہ فرمائیں، دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!
جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
اہلِ خانہ پر خرچ سُنَّتِ مصطفےٰ ہے
2 فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم : (1):روزِ قیامت میزانِ عمل پر سب سے پہلے بندے کا اپنے گھر والوں پر خرچ کیا ہوا مال رکھا جائے گا۔([2]) (2):جو ثواب کی نیت سے