Zikr ul Allah Ke 40 Faide

Book Name:Zikr ul Allah Ke 40 Faide

ہے نام نُعمان ابنِ ثابِت، ابو حنیفہ ہے ان کی کنیت

پکارتا  ہے   یہ   کہہ   کے  عالم،  اِمامِ  اعظم    ابوحنیفہ!([1])

وضاحت: اِمامِ اعظم امام ابو حنیفہ  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   علم و حکمت میں نائبِ رسول ہیں، اُمّت کے لیے  روشن سورج ہیں، انتہائی ماہِر مفتی و عالِمِ دین ہیں۔

ہر نماز کے بعد دُعا کیا کیجیے!

عَلَّامہ خطیب تَبْریْزِی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   نے لکھا ہے: اَئمۂ زُہد (یعنی تصوف و طریقت کے امام) فرماتے ہیں: اہْلِ اسلام پر لازم ہے کہ اپنی نمازوں کے بعد اِمامِ اعظم  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   کے لیے  دُعائیں کیا کریں کیونکہ اِمامِ اعظم  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   ہی وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے اُمّت کی خیر خواہی کرتے ہوئے سُنّت اور عِلْمِ فقہ کی حفاظت فرمائی ہے۔([2])

اِمامِ اعظم  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   تابعی ہیں

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے امام، اِمامِ اعظم  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   تابعی ہیں یعنی آپ نے * حضرت انس بن مالِک *حضرت عبداللہ زُبیدی *حضرت جابِر بن عبد اللہ *حضرت مَعْقَل بن یَسَار  رَضِیَ اللہ عنہم وغیرہ صحابہ کی زِیارت بھی کی ہے اور ان میں سے کئی ایک سے حدیثیں بھی سنی ہیں۔([3]) اور تابعی کی کیا شان ہے؟ قرآنی آیت سنیے! اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُمْ بِاِحْسَانٍۙ-رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَهَا

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور دوسرے وہ جو بھلائی کے ساتھ ان کی پیروی کرنے والے ہیں ان


 

 



[1]... وسائل بخشش، صفحہ:573۔

[2]...الخیرات الحسان،الفصل الثالث عشر،صفحہ:46۔

[3]...تبیض الصحیفہ بمناقب ابی حنیفہ،ذکر من ادرکہ من الصحابہ،صفحہ:33ملتقطًا۔