Book Name:Aadab e Zikr e Rasool صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
شخص نے کہا: فُلاں کو میرا سلام کہنا اور اُس نے یہ ذِمّہ داری قبول کر لی تو اب دوسرے پر واجب ہے کہ وہ سلام پہنچائے۔([1]) لہٰذا جب بھی کوئی سلام پہنچانے کا کہے تو یاد سے سلام پہنچا دینے کی عادت بنائیے! اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام
کثرت کے ساتھ اللہ پاک کا پیارا نام یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام کا وِرْد کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!خوشحالی نصیب ہو گی اور دُعائیں قبول ہوں گی۔([2]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد