Book Name:Aadab e Zikr e Rasool صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
بعد پُورے سَفَر میں کوئی مشکل پیش نہ آئی۔([1])
رَنج واَلَم کے بَادَل سارے ہی چھٹ گئے ہیں
جب بھی تڑپ کے ہم نے سرکار کو پُکارا
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہیے کہ مَحْبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں عرض کیا کریں: یَارَسُوْلَ اللہ اُنْظُرْ حَالَنَا یَارَسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! ہمارے حال پر نظر ِ کرم فرما دیجیے! ایسا کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! کرم ضَرور ہو گا۔
فریاد اُمّتی جو کرے حالِ زار میں
ممکن نہیں کہ خیرِِ بشر کو خبر نہ ہو([2])
اور اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
منگتا کا ہاتھ اُٹھتے ہی داتا کی دَین تھی
دُوری قبول و عَرْض میں بس ہاتھ بَھر کی ہے([3])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے فرمایا:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقُوْلُوْا رَاعِنَا وَ قُوْلُوا انْظُرْنَا (پارہ:1، سورۂ بقرہ:104)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اے ایمان والو! رَاعِنا نہ کہو اور یوں عرض کرو کہ حضور ہم پر نظر رکھیں،