Book Name:Aadab e Zikr e Rasool صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
اے عاشقانِ رسول! اَلحمدُ لِلّٰہ! دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ ہے: جس کا نام ہے:Naat Collection (نعت کلیکشن) *اس انمول ایپلی کیشن میں علمائے اہلسنت کی نعت شریف، کلام اور منقبت پر مشتمل 10مشہور کتابیں شامل ہیں* جن میں اپنے پسندیدہ کلام کو سرچ کرنے کے ساتھ انہیں آڈیو میں مختلف نعت خوانوں کی زبانی سُن اور ویڈیو دیکھ سکتےہیں *کسی بھی نعت یا کلام کو مائی کلیکشن(My Collections) میں محفوظ کر سکتے ہیں *اِس ایپ سے کسی بھی نعت یا شعر کو کاپی کر کے دوستوں کو شیئر کر سکتے ہیں۔یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے دلوں کو پیارے نبی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی محبّت سے مُنَوّر کریں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: دوسرے کا سلام پہنچانا واجب ہے۔
وضاحت: دوست، اَحباب، رشتہ داروں میں یہ بات عموماً پائی جاتی ہےکہ وہ کسی دوسرے شخص کو سلام پہنچانے کا کہہ دیتے ہیں، مثلاً: * اپنے ابو کو میرا سلام کہنا* اپنے دادا کو میرا سلام کہنا * یونہی مدینہ شریف جانے والوں کو بھی کہا جاتا ہے کہ بارگاہِ رسالت میں میرا سلام عرض کرنا ۔اِس تَعلُّق سے مسئلہ سن لیجیے کہ جب ایک