Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem
سے ابتدا کرنے کو پسند فرماتے تھے۔(بخاری،کتاب الوضوء، باب التیمن فی الوضوء والغسل، ۱/۸۱، حدیث:۱۶۸) * سیدھے ہاتھ سے کھایئے،اُلٹے ہاتھ سے کھانا،پینا، لینا، دینا، شيطان کا طریقہ ہے۔ (کھانے کا اسلامی طریقہ،ص۸)*کسی کو پانی پلاتے وقت جگ سیدھے ہاتھ میں ہو تا ہے جبکہ گلاس اُلٹے میں اور اُلٹے ہاتھ سے گِلاس دوسروں کودیتے ہیں، کسی سے جگ اور گلاس دونوں لینے ہوں تو ہم دونوں ہاتھوں سے ایک ساتھ لے لیتے ہیں جبکہ یہ طریقہ غلط ہے پہلے سیدھے ہاتھ سے جگ لیں اور پھر جگ کو اُلٹے ہاتھ میں پکڑلیں تاکہ سیدھا ہاتھ خالی ہو جائے اور اب سیدھے ہاتھ سے گلاس لے لیں۔
طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کے لئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ16(312صفحات)اور120صَفْحات کی کتاب”سنّتیں اور آداب“اور اَمیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےدو رسالے”101 مَدَنی پھول“اور”163 مَدَنی پھول“ ہدیّۃً طلب کیجئےاور پڑھئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد