Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

اور عزّت کی حفاظت ادب ہی کے ذریعے ہوتی ہے۔([1]) اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ (پارہ:28،سورۂ تحریم:6)

ترجَمہ کنزُ العرفان: اے ایمان والو اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اس آ گ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔

صحابئ رسول، سُلْطَانُ الْمُفَسِّرین، حضرت عبد اللہ بن عبّاس  رَضِیَ اللہُ عنہما اس آیتِ کریمہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں: اَیْ فَقِّہُوْہُمْ وَ اَدِّبُوْہُمْ یعنی اے ایمان والو! تم پر لازِم ہے کہ خُود کو بھی اور اپنے اَہْلِ خانہ کو بھی جہنّم کی آگ سے بچاؤ! اور یہ ہو گا کیسے؟ تم کس طرح خُود کو اور اَہْلِ خانہ کو اس آگ سے بچا سکتے ہو؟ اس کا طریقہ یہ ہے کہ خُود بھی دِین کی سمجھ حاصِل کرو اور اپنے اَہْلِ خانہ کو بھی دِین سکھاؤ! خُود بھی اَدَب سیکھو اور اپنے اَہْلِ خانہ کو بھی آداب سکھاؤ...!! ([2])

مسلمانوں کی پیاری اَمَّی جان، حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہ  رَضِیَ اللہُ عنہا  سے روایت ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، مکی مدنی، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: بچّے کا اپنے باپ پر حق ہے کہ وہ اس کا اچھا نام رکھے اور اچھے آداب سکھائے۔([3]) 

ادب پہلا قرینہ ہے

پیاری اسلامی بہنو!  اَدب اَصْل بندگی ہے، حضرت موسیٰ    علیہ السّلام   جب کوہِ طُور پر حاضِر ہوئے تو اللہ پاک نے آپ سے پہلا کلام یہ فرمایا:


 

 



[1]...کشف المحجوب،مترجم،صفحہ:492ملتقطاً۔

[2]...تفسیر قشیری،  پارہ:28، سورۂ تحریم، تحت الآیۃ:6، جلد:3، صفحہ:334۔

[3]...شُعب الایمان، باب فی  حقوق الاولاد، جلد:6، صفحہ:402، حدیث:8667ملتقطاً۔