Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem
فارسی میں ہے، اُردو ترجمہ بھی بازار سے مِل جاتا ہے *کَشْفُ الْمَحْجُوْب ایسی زبردست کتاب ہے کہ بڑے بڑے صُوفیائے کرام اس کتاب کو باقاعدہ پڑھتے بھی تھے اور اپنے شاگردوں کو پڑھایا بھی کرتے تھے *کَشْف کا معنی ہے: کھولنا اور مَحْجُوْب کا مطلب ہے: پَرْدَے میں رکھی ہوئی چیز۔ گُنَاہوں کی وجہ سے دِل پر جو میل چڑھتی ہے، صُوفیائے کرام اسے حِجَاب کہتے ہیں، یُوں کَشْفُ الْمَحْجُوب کا مطلب بنے گا: دِل کے پردے کھولنے والی کِتَاب *خواجہ نظامُ الدِّیْن اَوْلیا رحمۃ اللہ عَلَیْہ فرمایا کرتے تھے: جسے پِیرِ کامِل نہ ملتا ہو، وہ کَشْفُ الْمَحْجُوب پڑھ لے، پیرِ کامِل مِل جائے گا۔([1])
کشف المحجوب کے ایک باب کا خُلاصہ
پیاری اسلامی بہنو! کَشْفُ الْمَحْجُوب شریف کا ایک باب ہے: کَشْفِ حِجَاب: آداب کا بیان۔ اس باب میں حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ عَلَیْہ نے بنیادی طَور پر 3 چیزیں ذِکْر فرمائی ہیں: (1):اَدَب کسے کہتے ہیں؟ (2):اَدَب کی اَقْسَام (3):اور مختلف آدابِ زِندگی۔
آئیے! کَشْفُ الْمَحْجُوب شریف کے اس باب سے داتا حُضُور رحمۃ اللہ عَلَیْہ کی تعلیمات اور چند نصیحتیں سُننے کی سَعَادت حاصِل کرتی ہیں، اللہ پاک ہمیں اَوْلیائے کرام کی محبّت اور ان کی تعلیمات پر عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم ۔
حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: تمام دِینی اور دُنیوی کاموں کا حُسْن اَدَب میں ہے، ہر شخص کے لئے اُس کے مقام کے مطابق علیحدہ آداب ہیں، مُرَوَّت ، سُنّت