Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

Book Name:Data Hazoor Aur Adab Ki Taleem

بھی خیال رکھیں، مسلمانوں کا ادب کریں، دوستوں کا ادب کریں، کھانے، پینے، چلنے پھرنے وغیرہ کے آداب کا بھی لحاظ رکھیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سیدھے ہاتھ سے لین دین  کی سنتیں اور آداب

  پیاری اسلامی بہنو ! آئیے! سیدھے ہاتھ سے لین دین کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کر تی  ہیں۔پہلے1فرمانِ مصطفےٰ  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  ملاحظہ کیجئے: فرمایا:تم میں سے ہر ایک سِیدھے ہاتھ سے کھائے اور سِیدھے ہاتھ سےپئے اور سِیدھے ہاتھ سے لے اور سیدھے ہاتھ سے دے کیونکہ شیطان اُلٹے ہاتھ سے کھاتا اور اُلٹے ہاتھ سے پیتا اُلٹے ہاتھ سے دیتا اور اُلٹے ہاتھ سے لیتا ہے۔(ابنِ ماجہ ، ج۴ص۱۲حدیث ۳۲۶۶) * سیدھی جانب میں نیک فال ہے کہ یہ جنتیوں کی جانب ہے۔( فیض القدیر،باب کان وھی الشمائل الشریفۃ، ۵/۲۶۳،تحت الحدیث:۶۹۹۵ ) *سِیدھے ہاتھ سے کھانا پینا سُنَّت ہے ۔(آداب طعام، ص۱۳۰)  *نیکیاں لکھنے والا فرشتہ داہنی طرف رہتا ہے اس کی وجہ سے یہ سمت افضل ہے۔ (مرآ ۃ المناجیح، ۱/۲۸۷) * مولانا محمد سردار احمد قادری چشتی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں: لینے اور دینے میں دائیں ہاتھ کو استِعمال کرو، یہ عادت ایسی پختہ ہو جائے کہ کل قِیامت کو جب نامۂ اعمال پیش ہو تو اِسی عادت کے مُوافِق دایاں ہاتھ آگے بڑھ جائے تب تو کام بن جائے گا۔(حیاتِ محدث اعظم، ص۳۷۴) * اسلام میں داہنا حصہ مبارک مانا گیا کہ قیامت میں نیکوں کے نامۂ اعمال بھی اسی ہاتھ میں ہوں گے۔(مرآ ۃ المناجیح، ۱/۲۸۷) * حضرت عائشہ صدیقہ  رَضِیَ اللہُ عنہا  فرماتی ہیں: رسولُ اللہ  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم  اپنے تمام کاموں میں دائیں جانب