Sayyida Hajra Ka Zikr e Khair

Book Name:Sayyida Hajra Ka Zikr e Khair

یعنی مُخْبِت (اللہ پاک کے لیے عاجِزی کرنے والے)  وہ لوگ ہیں کہ جب ان کے سامنے اللہ پاک کا ذِکْر ہوتا ہے تو  *ہیبت و جَلال سے اُن کے دِل ڈرنے لگتے ہیں *اللہ پاک کے عذاب کا خوف اُن کے اَعْضا سے ظاہِر ہونے لگتا ہے *انہیں دُنیا میں جو مصیبت پہنچے، اس پر صبر کرتے ہیں *نماز قائِم کرتے ہیں اور *اللہ پاک کے دئیے ہوئے رِزْق میں سے صدقہ و خیرات کرتے ہیں۔([1])  

پیارے اسلامی بھائیو! یہ کرنے کے کام ہیں، جو ہم  نے کرنے ہیں اور جِن لوگوں پر قُربانی واجِب  ہے اُنہیں قربانی تو کرنی  ہی کرنی ہے، اِس  کے بغیر چُھٹکارا نہیں، لازمی کرنی ہو گی، اس کے ساتھ ساتھ ہم نے ذِکْرُ اللہ کی بھی عادَت بنانی ہے، کوئی مشکل آئے، پریشانی آئے، مصیبت آئے تو سیّدہ ہاجرہ    رحمۃُ اللہِ علیہا کو یاد کرتے ہوئے، حضرت اِبْراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السَّلام کو یاد کرتے ہوئے، اُس مصیبت، پریشانی پر صبر کرنا ہے اور نمازیں بھی خُوب پڑھنی ہیں، اللہ پاک کی راہ میں خرچ بھی دِل کھول کر کرنا ہے۔

اَوَّل شریعت نماز ہے

بقرہ عِیْد کے موقع پر عموماً ایسا ہو جاتا ہے، مثلاً *قصّاب دَیْر سے آیا تھا *قربانی کرتے کرواتے دیر ہو گئی، لہٰذا ظہر کی نماز باجماعت ادا نہیں کر پائے *قربانی کرتےوقت


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان، پارہ:17، سورۂ حج، زیرِ آیت:35، جلد:6، صفحہ:443۔