Sayyida Hajra Ka Zikr e Khair

Book Name:Sayyida Hajra Ka Zikr e Khair

کپڑوں پر خُون لگ گیا تھا، لہٰذا نماز قضا ہو گئی۔ مَعَاذَ اللہ! کتنی سخت بات ہے، قربانی کر رہے ہیں، سُنّتِ ابراہیمی کی ادائیگی میں، وہ حضرت ابراہیم  علیہ السَّلام  جنہیں خواب میں حکم مِلا تو سچ کر دکھایا، اُن کی یاد مناتے وقت نماز سے بےپروا ہو گئے، حالانکہ نماز مسلمان پر سب سے اَہَم تَرِین فرض ہے۔ اعلیٰ حضرت  رحمۃُ اللہِ علیہ  فرماتے ہیں: اَوَّل شریعت نماز ہے۔([1]) یعنی شرعِی اَحْکام میں سے سب سے پہلے جس  چیز کا حکم دیا گیا، وہ نماز ہے *قربانی کی اہمیت اپنی جگہ *روزوں کی اہمیت اپنی جگہ *صدقہ و خیرات کی اہمیت اپنی جگہ *اسلام کی ہر تعلیم اچھی ہے *ہر تعلیم لائِقِ عَمَل ہے، مگر نماز سب سے اَہَم اور سب سے اُوپَر ہے۔ قیامت کے دِن پہلے نماز کا سُوال ہو گا، جس کی نمازیں مکمل ہوئیں، باقی گُنَاہ اللہ پاک نے چاہا تو بخشے جائیں گے، اگر نمازوں ہی میں کمی ہوئی تو بخشش مشکل ہو جائے گی۔

نماز چھوڑنے کا وبال

روایات کے مطابق: *بے نمازی کے لیے جہنم کی خوفناک وادی وَیْل ہے * بے نمازی کا نام جہنم کے دروازے پر لکھا جاتا ہے *بے نمازی ربِّ کریم کی رحمت سے محروم رہے گا *بے نمازی کو جہنم میں سر کچلنے کی سزا دی  جائے گی * بے نمازی کو ہزاروں سال آگ کا عذاب ہو گا*بے نمازی کی قبر تنگ کر دی جاتی ہے * بے نمازی کی عمر سے برکت ختم ہو جائے گی *بےنمازی بد بخت شخص ہوتا ہے *بے نمازی کی نہ اپنی دعا قبول ہوتی ہے نہ اس کے حق میں کی جانے والی دعا قبول ہوتی ہے * بے نمازی کا حساب بھی سختی سے لیا جائے گا * اور بےنمازی کے لیے سب سے بڑا وبال تو یہ ہے کہ اللہ پاک اس سے ناراض ہوگا۔

پڑھتے رہو نماز تو جنّت میں جاؤ گے                                           چھوڑو گے گر نماز تو جہنّم  میں جاؤ گے


 

 



[1]...فتاوٰی رضویہ، جلد:5، صفحہ:83 بتغیر قلیل۔