Book Name:Sayyida Hajra Ka Zikr e Khair
رہے ہیں۔ بہت سارے ایسے عیب ہیں، جو جانور میں ہوں تو اُس کے سبب قربانی نہیں ہوتی۔ 3عیب یہ ہیں: (1):کان ایک تہائی سے زیادہ کٹا ہو (2):دُم ایک تہائی سے زیادہ کٹی ہو (3):اسی طرح دُنبے کی چکّی ایک تہائی سے زیادہ کٹی ہو تو اُس کی قربانی جائِز نہیں ہے۔ یعنی کان یا دُم یا چکّی کے 3حصّے بنائیں، ان میں سے ایک حصّے سے زیادہ اگر کان یا دُم یا چکّی کٹی ہوئی ہو تو قربانی جائِز نہیں ہے۔ ایک تِہائی (یعنی تیسرے حصّے کی مقدار) کٹی ہو تو اس جانور کی قربانی جائز ہوگی۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ
اگر کُتّا راستے میں بَھونکے اور حملہ کرنے لگے تو یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ 3بار پڑھ لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم وہ چُپ چاپ واپس چلا جائے گا۔([2]) اس موقع کے علاوہ بھی یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ کا وِرْد کرنا اِنتہائی با برکت ہے، اِسے اِسْمِ اَعْظَمْ بھی کہا گیا ہے یعنی اِس کی ذریعے دُعا کی جائے تو قُبول ہوتی ہے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد