Book Name:Sayyida Hajra Ka Zikr e Khair
یعنی جو بھی مکّے پہنچے گا، حج کرے گا یا عُمرہ کی سعادت پائے گا، اُس پر واجِب ہے کہ سیّدہ ہاجرہ رحمۃُ اللہِ علیہا کی یاد مَناتے ہوئے، یہاں 7 چکّر لازِمی لگائے گا۔ ورنہ اُس پر دَمْ (قربانی کرنا) لازِم ہو گا۔
اللہ پاک ہمیں نیک لوگوں کی برکات نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
سیّدہ ہاجرہ رحمۃُ اللہِ علیہا کی اِستقامت
پیارے اسلامی بھائیو! سیّدہ ہاجرہ رحمۃُ اللہِ علیہا کی مبارَک زِندگی سے ہمیں صَبر، یقین، اِستقامت، اللہ پاک کی رِضا کی خاطِر سب کچھ قُربان کر ڈالنے کا جَذبہ اور جاں نِثاری کا سبق ملتا ہے۔ آپ کا عَزْم کیسا تھا؟ یقین کیسا تھا؟ اس کا ایک اَور واقعہ سنیئے!
سیدہ ہاجرہ رحمۃُ اللہِ علیہا کے یہی شہزادے حضرت اِسْماعیل علیہ السَّلام ، جن کے لیے آپ نے صَفا، مَروَہ کے 7 چکّر لگائے، یہی شہزادے جب بڑے ہوئے، عمر مبارَک 13 یا 17 سال تھی۔ حضرت اِبْراہیم علیہ السَّلام تشریف لائے، شہزادے کو تیار کیا۔ ساتھ لے کر مِنیٰ کی جانِب روانہ ہو گئے۔ اَب شیطان تو جانتا تھا کہ حضرت اِبراہیم علیہ السَّلام ایک عظیم قربانی کے لیے تشریف لے جا رہے ہیں۔ اس نے اپنے طَور پر ایک موقع غَنِیْمت سمجھا، یہ سوچ رہا تھا کہ موقع اچھا ہے، بیٹے کو قُربان کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے، لہٰذا آج اگر میں کسی طرح اِس خاندان کو حکمِ اِلٰہی پر عَمَل سے رَوک دُوں تو میرا کام آسان ہو جائے گا۔ چنانچہ شیطان نے